menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shifa International, Kuch Ilaj Iss Ka Bhi

27 0
27.08.2026

شفا انٹرنیشنل، کچھ علاج اس کا بھی

پوری دنیا میں، اگر کوئی مریض آئی سی یو میں داخل ہو، اس کا آپریشن ہوا ہو یا وہ کسی بھی وجہ سے ہسپتال میں زیرِ علاج ہو، تو ہسپتال انتظامیہ باقاعدہ وزٹنگ آورز مقرر کرتی ہے تاکہ مریض کے اہلِ خانہ اور قریبی عزیز اپنے مریض سے مل سکیں۔ دنیا کے بڑے اور معیاری ہسپتالوں میں بھی اس حوالے سے واضح اصول و ضوابط موجود ہوتے ہیں۔ پاکستان کے سب سے بڑے اور منظم ہسپتال آغا خان ہسپتال میں بھی روزانہ کئی گھنٹوں کے لیے وزٹنگ آورز ہوتے ہیں، جن میں مقررہ تعداد میں لوگ اپنے مریض سے مل سکتے ہیں۔

مگر اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں صورتِ حال ناقابلِ فہم حد تک مختلف ہے۔ جہاں کوئی وزیٹنگ آور ہی نہیں، یہاں مریض کے علاج سے زیادہ اس کے اہلِ خانہ کے لیے ہسپتال کے قواعد و ضوابط ایک الگ اذیت بن جاتے ہیں۔ نہ مناسب وزٹنگ آورز، نہ واضح اور سہل طریقۂ کار اور نہ ہی لواحقین کے ساتھ ایسا رویہ جس میں بنیادی انسانی ہمدردی نظر آئے۔

میرے والد ہسپتال میں داخل ہیں۔ گزشتہ روز ہم پورا دن ان سے مل بھی نہیں سکے۔ ہم نے اس لیے کوئی تنازع کھڑا نہیں کیا کہ مریض کی بیماری اور تکلیف کے درمیان ہم کسی جھگڑے میں پڑنا نہیں چاہتے تھے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر ایک........

© Daily Urdu (Blogs)