menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Kaabe Ka Tawaf Aur Gumbad e Khizra Ki Ziyarat

36 0
16.08.2026

کعبے کا طواف اور گنبد خضریٰ کی زیارت

کچھ دن پہلے ایک دوست سے ملاقات ہوئی، یہ پشاورسائیڈکے ہیں اورہزارہ میں اپناکاروبارکرتے ہیں، یہاں ان کی کئی دکانیں ہیں۔ باتوں باتوں میں اس نے ہمارے مشترکہ دوست نوراللہ کے بارے میں پوچھا۔ نوراللہ یہ ہمارے اچھے دوست اوریہ ایک سرکاری ادارے میں کلاس فورکی سیٹ پراپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کی نہ کوئی دکان ہے اورنہ کوئی سرمایہ۔ پچاس ساٹھ ہزاراس کی تنخواہ ہوگی جوآج کے دورمیں کوئی خاص نہیں کیونکہ بڑھتی مہنگائی کے باعث اخراجات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ ہزاروں کیا؟ اب لاکھوں میں بھی گزارہ مشکل سے ہوتاہے۔

خیرنوراللہ کانام سن کرمیں نے دوست کوکہاکہ وہ توعمرہ پرچلے گئے ہیں۔ یہ سن کروہ ایک منٹ کے لئے رکے پھرگویاہوئے۔ نوراللہ خوش قسمت تھے کہ ان کا بلاواآگیا۔ وہاں اپنی مرضی سے کوئی نہیں جاسکتا، وہی جاتے ہیں جن کوبلاواآتاہے۔ بلاوے کی بات ہوئی تومجھے اپنے ممتازلالایادآگئے۔ یہ میرے سانڈوہیں۔ دوہزارپانچ کے قیامت خیززلزلہ کے بعدیہ بچوں سمیت راولپنڈی میں شفٹ ہوئے ہیں اوراب وہیں رہتے ہیں۔ پہلے یہ ماربل اورچپس کاکام کرتے تھے پھرپراپرٹی کاکام شروع کیاوہ بھی نہ چلاتوایک چھوٹی سی دکان ڈالی لیکن وہ بھی نہ چل سکی۔

مطلب گاؤں سے ہجرت کے بعدپنڈی میں حالات ان کے اس طرح سیٹل نہیں ہوئے۔ ہماری طرح یہ بھی وقت کودھکہ دے کرٹائم گزاررہے ہیں۔ پندرہ بیس دن پہلے مجھے اچانک شام کوممتازلالاکی کال آئی، اس نے کہاکہ آپ کواس لئے فون کیاکہ ہم کل عمرے کے لئے جارہے ہیں۔ ممتازلالا، اہلیہ اوربہو، تین افرادکااچانک عمرے پرجانا۔ میں کافی دیرتک سوچتارہاکہ یہ کیاہے؟ سوچوں کے........

© Daily Urdu