menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Fikri Deyanat

16 0
sunday

انسانی زندگی دراصل سوالوں اور الجھنوں کا ایک مسلسل سلسلہ ہے اور شاید یہی وہ وصف ہے جو انسان کو دیگر مخلوقات سے ممتاز کرتا ہے کہ وہ محض حالات کو قبول نہیں کرتا بلکہ ان کے پس پردہ معنی اور حل کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ جب کوئی الجھا ہوا معاملہ ہمارے سامنے آتا ہے تو ہمارے اندر ایک فطری بے چینی جنم لیتی ہے، ایک ایسی بے قراری جو ہمیں سکون سے بیٹھنے نہیں دیتی جب تک ہم اس الجھاؤ کی گرہ نہ کھول لیں۔ یہ جستجو محض خارجی نہیں ہوتی بلکہ اس کی جڑیں ہمارے باطن میں پیوست ہوتی ہیں، جہاں عقل، وجدان اور تجربہ ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک ایسا نظام تشکیل دیتے ہیں جو ہمیں حل کی طرف لے جاتا ہے۔ منطق اور ریاضی نے اسی فطری میلان کو ایک باقاعدہ راستہ فراہم کیا ہے، ہمیں سکھایا ہے کہ مسائل کو جذبات کے بجائے ترتیب، تسلسل اور دلیل کے ساتھ دیکھا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم کسی پیچیدہ معاملے کا سامنا کرتے ہیں تو ہم اس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہیں، اس کے تقاضوں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک ایک کرکے ممکنہ حل پیش کرتے ہیں۔

ہر مسئلہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے منفرد ہوتا ہے اور اسی لیے اس کا حل بھی ایک خاص مزاج اور انداز کا تقاضا کرتا ہے۔ بعض مسائل فوری فیصلے چاہتے ہیں، بعض تدبر اور تحمل کے متقاضی ہوتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں وقت کی چھلنی........

© Daily Urdu