menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Do Mukhtalif Simton Mein Safar

18 0
15.10.2026

دو مخالف سمتوں میں سفر

لاہور کینٹ میں ریلوے لائن کے قریب سے گزر رہی تھی کہ اچانک دو ٹرینیں ایک دوسرے کے بالمقابل آتی دکھائی دیں۔ دونوں اپنی اپنی رفتار سے آگے بڑھ رہی تھیں۔ پٹریوں پر پہیوں کی کھڑکھڑاہٹ، انجنوں کی گونج اور ہوا کو چیرتی ہوئی ٹرینوں کی تیز رفتار نے ایک عجیب سا منظر پیدا کر دیا تھا۔ پھر اچانک ایک زوردار آواز گونجی، دونوں ٹرینیں ایک دوسرے کے پہلو سے گزریں اور مخالف سمتوں میں آگے نکل گئیں۔ میں انہیں دور جاتے دیکھتی رہی تو یوں محسوس ہوا جیسے ایک ہی کشش سے بندھے دو انسان کسی اختلاف کے بعد ایک دوسرے سے دور جا رہے ہوں۔ دونوں اپنی اپنی جگہ قائم، اپنی اپنی سمت میں رواں دواں، مگر ایک دوسرے سے مخالف۔

ریلوے کی پٹریوں کو غور سے دیکھتی ہوئی آگے بڑھ رہی تھی کہ وہاں موجود ٹکٹ بکنگ آفس کے عملے نے بتایا کہ اب اس پلیٹ فارم پر ٹرینیں نہیں آتیں۔ کبھی یہاں بھی ریل گاڑیوں کا ٹھہراؤ ہوا کرتا تھا، مگر اب یہ سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ بتاتی چلوں کہ اس کے آس پاس اب بہت سے نام ور اور معروف لوگ رہائش پذیر ہیں۔ شاید بدلتے وقت کے ساتھ اس علاقے کی اہمیت اور آبادی میں اضافے کی وجہ سے یہاں ٹرینوں کا رکنا بھی ختم ہوگیا ہو۔

یہ جگہ میرے لیے محض ایک ریلوے اسٹیشن نہیں تھی۔ اس سے بچپن کی یادیں بھی وابستہ تھیں۔ کبھی بچپن میں ہم لوکو شیڈ سے یہاں تک کا سفر کیا کرتے تھے اور یہاں سے ہمارا گھر بالکل پیدل مسافت پر تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ جگہیں بھی بدل جاتی ہیں، ان کی........

© Daily Urdu