menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

ناقابل اعتبار کون؟

11 0
latest

کچھ عالمی حلقوں کی جانب سے کہا جاتا ہے کہ ایران کا نظام قابل اعتبار نہیں ہے۔ آخر یہ بات کہنے والے حلقوں کی دلیل کیا ہے؟ جب اس معاملے کی زمینی حقائق کے مطابق تحقیق کی جاتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ باتیں یا دلائل ایسے حلقوں کی جانب سے سامنے آتے ہیں جو مغربی ایشیاء میں ایران کے نظام اور اس کی صلاحیت کا پورا ادراک نہیں رکھتے ہیں۔ یا وہ امریکا اور اسرائیل کی حربی طاقت کا جو اندازہ لگاتے ہیں، وہ حقائق سے زیادہ مفروضوں پر قائم ہے۔جیسے یہ سوچنا کہ امریکا سپر پاور ہے‘اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا یا اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتایا اسے کوئی ملک زخم نہیں لگا سکتا۔

دوسری جانب یہ بھی دیکھا جاناچاہیے کہ ایسا بھی تو ہوسکتا ہے کہ امریکا اپنی سفارتی ناکامیوں کو چھپانا چاہتا ہواورامریکی انتظامیہ دنیا کو مطمئن کرنے کے لیے یہ کہہ دے کہ وہ تو جنگ بند کرنا چاہتا ہے لیکن کیا کیا جائے کہ ایران کا نظام قابل اعتبار نہیں ہے۔

حالیہ دنوں بین الاقوامی میڈیا اور مغربی تھنک ٹینکوں کی جانب سے مسلسل یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ایرانی نظام ناقابل اعتبار ہے اور اس کے ساتھ کسی بھی طویل مدتی معاہدے کی کوئی ضمانت موجود نہیں۔امریکا کے پالیسی ساز بھی اس قسم کے بیانات دے رہے ہیں جب کہ امریکا کے صدر........

© Express News