menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Apne Bachon Ko Sanjhi Chat Ka Tohfa Dein

38 0
12.09.2026

اپنے بچوں کو سانجھی چھت کا تحفہ دیں

شینن ڈووا، آئیووا کے دن تھے اور فیضان شاید پانچ سال کا تھا۔ وہ شروع سے خاموش طبع اور بہت نستعلیق تھا۔ ایک دن غالباََ سکول سے واپس لوٹا اور میرے پاس آ کر کھڑا ہوگیا۔ کچھ التجائی نظروں سے مجھے دیکھتے ہوئے آہستگی سے پوچھنے لگا کہ اگر ماما کو کچھ ہوگیا تو کیا آپ دوسری شادی کر لیں گے۔ اُس کی معصوم آنکھوں میں ایک انجانا سا خوف تھا۔ ماں باپ سے بڑھ کر اولاد کے خوف کو کون پڑھ سکتا ہے، میں نے بہت محبت سے اس کو اپنے قریب کیا اور جواب دیا کہ نہیں بیٹا۔ میرا جواب سُن کر تسلی سے اپنی راہ ہو لیا۔

ماہر نفسیات بننے کے بہت سالوں بعد ایک بہت شاندار مضمون پڑھنے کو ملا جس کا موضوع تھا

"جب کوئی اور عورت باپ کی خواب گاہ میں ہو"

"When the other woman is in the dads bedroom"

اس مضموں میں بچوں کی نفسیات پر روشنی ڈالی گئی تھی کہ ایک چھوٹا سا بچہ جو عام حالات میں خوشی سے کھیلتے کودتے ہوئے ایک یقین کے ساتھ ماں باپ کے کمرے میں چلا جاتا ہے وہاں اگر وہاں اپنی ماں کی بجائے سوتیلی ماں موجود ہو تو وہ اس ذہنی خوشی اور یقین کو کھو بیٹھتا ہے۔

پچھلے ھفتے ISNA کی انٹرنیشنل کانفرنس میں میرا موضوع تقریر تھا

Avoiding Mental illness in Youth and beyond

نوجوانوں اور اگلی عمر میں ذہنی بیماریوں سے بچاؤ

ڈیٹرائیٹ میں ایک بہت خوبصورت اور چمکدار دن تھا لیکن ذمہ داری کسی بھی دن سے زیادہ اہم ہوتی ہے۔

لیکچر کے بالکل آغاز میں حاضرین سے میرا پہلا سوال یہی تھا کہ بچوں کو اچھی زندگی دینے کے لئیے آپ سب سے اہم کام کیا کر سکتے ہیں۔ بہت سے خیالات سننے کے بعد میرا واضح جواب یہ........

© Daily Urdu