Raiyah Ahsan Ki Purisrar Maut
ربیعہ احسن کی پراسرار موت
میرے ایک صحافی دوست بذاتِ خود ایک عالمی سطح پر مشہور اور مستندگردانے ہفت ر وزہ کے لئے باقاعدگی سے لکھتے ہیں۔ مجھے انہوں نے منگل کی صبح لنک نہ بھیجا ہوتا تو شاید مجھے اعتبار نہ آتا۔ اپنے دوست پر اندھے اعتبار کے باوجود میں نے ان کے لکھے لنک کو دوبارہ کھولا۔ ہر بار وہ مجھے امریکہ کے اخبار "نیو یارک پوسٹ" کی ویب سائٹ پر لے گیا۔ "نیویارک پوسٹ" بنیادی طورپر چسکہ فروش اخبار ہے۔ نیویارک کی مشہور شخصیات کی ذاتی زندگیوں کا تعاقب کرتا ہے۔ ٹرمپ کا پسندیدہ ہے اور اس کی ایک نمائندہ ایران اور پاکستان کے مابین جنگ بندی اور صلح کے مذاکرات کے دوران اسلام آباد بھی آئی تھی۔ مذاکرات ناکام ہوجانے کے باوجود اسلام آباد میں قیام پذیر رہی۔ امریکی صدر نے ازخود اس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسلام آباد ٹکے رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ اس کا مشورہ البتہ کسی کام نہ آیا۔ خاتون رپورٹر کو امریکہ لوٹنا پڑا۔ وہاں لوٹنے کے چند ماہ بعد وہ نیویارک پوسٹ سے مستعفی ہوکر اپنا یوٹیوب چینل چلارہی ہے۔
نیویارک پوسٹ کا ذکر مگر اس خاتون رپورٹر کی وجہ سے نہیں کررہا۔ صحافی دوست نے جو لنک بھیجا تھا وہ مذکورہ اخبار میں چھپی ایک خبر تک لے گیا۔ اس خبر میں ذکر ایک اور صحافی خاتون کا تھا۔ وہ خاتون امریکی نہیں مگر پاکستانی ہیں جو دو روز قبل مبینہ طورپر اپنے خاوند کے ہاتھ میں موجود پستول کی وجہ سے اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ربیعہ احسن اس بچی کا نام ہے۔
ربیعہ سے محض ایک ملاقات یاد ہے۔ وہ میرے یار عامر متین کے ساتھ ایک ٹی وی شو کی ساتھی اینکر رہی تھی۔ عامر چند ماہ قبل تک ہمارے ایک اور دوست رؤف کلاسرا کے ساتھ مل کر ایک ٹی وی شو کے میزبان تھے۔ ربیعہ ان کی بھی ساتھی اینکر تھی۔ رؤف کو کسی غیر ملک سفر کے لئے پاکستان سے جانا پڑا تو عامر نے مجھے اپنے........
