menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Karachi Ka Mir Raza Ali

45 0
17.08.2026

کراچی میں ایک ماں کی گود اجڑ گئی، ایک باپ کا سہارا چھن گیا، ایک گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ 25 سالہ میر رضا علی کی موت نے صرف ان کے خاندان کو نہیں توڑا بلکہ شہر کے ضمیر پر بھی ایک سوال لکھ دیا ہے، آخر میر رضا کے ساتھ ہوا کیا اور اس کا ذمہ دار کون ہے؟

میر رضا علی، آئی بی اے IBA کے سابق طالب علم اور نوجوان کاروباری تھے۔ 28 جولائی کی رات وہ اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلے کہ کچھ دیر میں واپس آئیں گے، مگر پھر واپس نہ آئے۔ بعد ازاں ان کی لاش گلستانِ جوہر کے علاقے سے ملی۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے مختلف پہلو سامنے آئے اور پولیس نے متعدد امکانات پر کام شروع کیا۔ لیکن یہیں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے کیونکہ میر رضا کی موت کے بارے میں سامنے آنے والی اطلاعات نے ایک کے بعد ایک سوال کھڑا کیا۔ ابتدائی طبی رپورٹ، بعد کی تحقیقات، فرانزک شواہد، سی سی ٹی وی فوٹیج، موبائل فون اور اسمارٹ واچ یہ سب اب اس مقدمے کی اہم کڑیاں بن چکے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق میر رضا کیس کی تحقیقاتی کمیٹی میں مزید ارکان شامل کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر کمیٹی کے........

© Daily Urdu