Bangladesh Election Aur Nataij
بنگلہ دیش انتخابات اور نتائج
بنگلہ دیش میں مرحومہ خالدہ ضیاء کی جماعت BNP ایک تہائی اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے۔ دوسری طرف جماعتِ اسلامی کے ساتھ گیارہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہار چکا ہے۔ جماعتِ اسلامی کی شکست پر خاصی بات کی جا رہی ہے۔ قدامت پسند طبقہ تو سرے سے اس الیکشن کو فیئر اور شفّاف ماننے سے انکاری ہے لیکن آپ حقیقت میں دیکھیں تو ان کی شکست کی کچھ وجوہات ناقابلِ تردید ہیں۔
سب سے اہم وجہ الیکشن سے کچھ دن پہلے بیگم خالدہ ضیاء کی وفات ہے۔ جس طرح سے آپ برسوں جیل میں قید رہیں، بیگم حسینہ واجد کے بعد پورے بنگلہ دیش کی ہمدردی بیگم خالدہ ضیاء کے ساتھ تھی۔ الیکشن سے قبل ان کی وفات نے رائے عامّہ کو BNP کے حق میں........
