menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Sahara Ka Sahara

48 0
28.09.2026

یہ دنیا کی سب سے عجیب مال بردار گاڑی ہے۔۔

نہ اس کا کوئی انجن ہے، نہ پہیے۔

مگر یہ مال گاڑی ہر سال تقریباً 2 کروڑ 77 لاکھ ٹن سامان ایک براعظم سے قریب پچیس سو کلومیٹر دور دوسرے براعظم پہنچاتی ہے!

کیوں۔۔ جاننے کے لیے آئیں ایک سفر پر چلتے ہیں۔۔

ہمیں جانا ہوگا کوئی دس ہزار سال پیچھے موجودہ افریقی ملک چاڈ تک۔۔ یہاں اس وقت کی دنیا کی سب سے بڑی جھیل Mega lake Chad ہے جس کا رقبہ لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ مربع کلومیٹر ہے، یعنی پورے بلوچستان جتنا، اس جھیل میں آبی حیات کی کثرت ہے اور یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ پانی میں مچھلیوں، کچھووں، مگرمچھوں کے علاہ انتہائی کثیر مقدار میں یک خلوی جاند دار بھی پائے جاتے ہیں۔

تحقیق یہ بتاتی ہے اس وقت کی میگا جھیل چاڈ کے کچھ حصوں میں حیات کا توازن کچھ اس طور تھا کہ ان میں یک خلوی جاندار کی بہتات تھی، بلکہ یوں کہنا بالکل غلط نہ ہوگا کہ ان چھوٹے خوردبینی جانداروں کا کل وزن جھیل کے اس حصے میں موجود باقی تمام حیات کے اجتماعی وزن سے بھی زیادہ رہا ہوگا۔

پھر تغیر کے تھپیڑوں نے قرطاس زمان کا ورق جو الٹآ تو براعظم افریقہ کو فراوانی آب سے محروم پایا، اب خشک سالی ایسی طویل کہ چاڈ میگا جھیل گھٹتے گھٹے پہلے اپنے حجم کا صرف دس فیصد اور اب ایک فیصد رہ گئی ہے۔۔ اس کا ننانوے فیصد حصہ جو خشک ہوا ہے وہ اس وقت دنیا کے سب بڑے صحرا "صحارا ریگستان" کا ایک تہائی ہے۔

اس خشک جھیل کے شمال میں ایک ڈیڑھ سو کلومیٹر چوڑا اور قریب پانچ سو کلومیٹر لمبا ایک حصہ جسے Bodélé Depression کہا جاتا ہے، خاص طور پر وہ جگہ ہے جہاں مذکورہ بالا یک خلوی جانداروں کی ازحد بہتات رہی۔ اتنی زیادہ کہ اِس وقت اس حصے کی زمینی ساخت........

© Daily Urdu (Blogs)