Peche Ki Reh Jana?
کبھی کبھی ہم کوئی بات سنتے ہیں اور وہ بس کانوں سے گزر جاتی ہے، لیکن کبھی کوئی ایک لائن ایسی ہوتی ہے جو دل میں اتر جاتی ہے اور پھر وہیں ٹھہر جاتی ہے۔ میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔ میں ایک دن کوک اسٹوڈیو کا ایک گانا سن رہی تھی۔ سچ کہوں تو مجھے یہ بھی مکمل یقین نہیں کہ وہ قوالی تھی یا گانا اور گانے والے کا نام بھی مجھے ٹھیک سے یاد نہیں، لیکن اس میں ایک لائن تھی: "ساری خوشیاں مل جاون تے پیچھے کی رہ جانا؟"
یہ ایک جملہ تھا، مگر اس نے مجھے روک لیا۔ میں وہیں رک گئی اور سوچنے لگی کہ واقعی، اگر انسان کو سب کچھ مل جائے تو پھر کیا باقی رہ جاتا ہے؟
میں نے اس لائن پر غور کرنا شروع کیا۔ اپنی زندگی کو دیکھا، اپنے اردگرد........
