Maan Kis Par Karen
انسان کی فطرت ہے کہ وہ "مان" رکھتا ہے، کسی نہ کسی پر، کسی نہ کسی رشتے پر۔ ہم اپنے قریبی لوگوں پر مان کرتے ہیں، اپنی محبتوں پر یقین رکھتے ہیں، مگر زندگی آہستہ آہستہ یہ سکھاتی ہے کہ جن پر ہم سب سے زیادہ مان کرتے ہیں، وہی کبھی نہ کبھی ہمارا مان توڑ دیتے ہیں۔
ایسے میں دل سوال کرتا ہے۔
لیکن اس سوال سے پہلے ایک اور سوال خود سے کرنا ضروری ہے۔
کیا ہم نے کبھی کسی کا مان نہیں توڑا؟
حقیقت یہ ہے کہ ہم سب انسان ہیں، ہم سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ اسی لیے ہر ٹوٹے ہوئے مان پر رشتہ توڑ دینا حل نہیں، بلکہ اصل خوبصورتی رشتہ نبھانے میں ہے۔
میں خود اس حقیقت کو اپنی زندگی میں محسوس کر چکی ہوں۔ ایک وقت تھا جب میں سب کو خوش رکھنے کے لیے اپنی ذات کو پسِ پشت ڈال دیتی تھی۔ پھر میں نے آہستہ آہستہ اپنی پہچان........
