Aaj Ki Auratein Kaam Kyun Karna Chahti Hain?
آج کی عورتیں کام کیوں کرنا چاہتی ہیں؟
آج جب کوئی عورت گھر سے نکل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتی ہے تو ہمارے ذہن میں فوراً ایک سوال آتا ہے: آخر اسے کام کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ کیا گھر سنبھالنا کم کام ہے؟ کیا شوہر کما نہیں رہا؟ کیا بچوں اور گھر کی ذمہ داریاں کم ہیں؟ یہ سوال اپنی جگہ درست ہو سکتے ہیں، مگر کبھی ہم نے یہ بھی سوچا ہے کہ عورت کام کرنا کیوں چاہتی ہے؟
ہر عورت صرف پیسہ کمانے کے لیے کام نہیں کرنا چاہتی۔ کچھ عورتیں اپنی تعلیم، اپنی صلاحیت اور اپنے ہنر کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے برسوں پڑھا، محنت کی، کچھ سیکھا، خواب دیکھے، تو وہ چاہتی ہیں کہ ان کی صلاحیتیں بھی کسی مقصد کے لیے استعمال ہوں۔
کچھ عورتیں شوق سے کام کرنا چاہتی ہیں۔ کچھ کو پڑھانے کا شوق ہے، کچھ لکھنا چاہتی ہیں، کچھ کاروبار کرنا چاہتی ہیں اور کچھ آن لائن کام کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے لیے کام صرف آمدن کا ذریعہ نہیں بلکہ ذہنی سکون، مقصد اور اپنی پہچان بنانے کا ایک راستہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن یہاں ایک اور پہلو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے۔
کچھ عورتیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو فطری طور پر گھرداری پسند کرتی ہیں۔ انہیں گھر سجانا، کھانا پکانا، بچوں کی دیکھ بھال کرنا اور اپنے گھر والوں کے لیے کچھ کرنا اچھا لگتا ہے۔
ذرا چھوٹی بچیوں کو دیکھیے۔ بہت سی بچیاں گھر گھر کھیلتی ہیں، کھانا پکانے کی نقل کرتی ہیں، گڑیا کی شادی کرواتی ہیں اور اپنے چھوٹے سے گھر کو سجانے میں خوش ہوتی ہیں۔ یقیناً ہر بچی کی دلچسپی الگ ہوتی ہے، لیکن بہت سی بچیوں میں گھر اور خاندان سے وابستہ سرگرمیوں کا شوق بچپن ہی سے نظر آتا ہے۔
پھر جب یہی بچی بڑی ہوتی ہے تو بعض اوقات اس کی ترجیحات........
