Alexander Hamilton, Riyasat Ka Muammar
الیگزینڈر ہیملٹن، ریاست کا معمار
تاریخ میں بعض شخصیات ایسی پیدا ہوتی ہیں جن کی زندگی خود ایک ناول معلوم ہوتی ہے۔ غربت سے اٹھ کر عظمت تک پہنچنے کا سفر، گمنامی سے شہرت تک کا راستہ اور ایک چھوٹے سے جزیرے سے چل کر ایک عظیم ریاست کے معمار بن جانے کی داستان، ہر دور کے انسان کو حیران کر دیتی ہے۔ الیگزینڈر ہیملٹن بھی ایسی ہی ایک غیر معمولی شخصیت تھے۔ ان کی زندگی اس حقیقت کی زندہ مثال ہے کہ انسان کا نسب نہیں بلکہ اس کی صلاحیت، محنت، علم اور کردار اس کی اصل پہچان بنتے ہیں۔ وہ نہ کسی موروثی اشرافیہ کے چشم و چراغ تھے، نہ ان کے پاس دولت تھی اور نہ ہی اقتدار کا کوئی خاندانی سرمایہ۔ ان کی پیدائش کیریبین کے ایک چھوٹے سے جزیرے نیوس میں ہوئی۔ ان کے والد اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھتے تھے جبکہ والدہ فرانسیسی نژاد خاندان سے تھیں۔ بچپن ہی میں والدین الگ ہو گئے اور کچھ ہی عرصے بعد والدہ بھی وفات پا گئیں۔ یوں وہ یتیمی، غربت اور بے یقینی کے سائے میں پروان چڑھے۔ زندگی کی یہ سختیاں بہت سے لوگوں کو توڑ دیتی ہیں، مگر کچھ لوگوں کو یہی آزمائشیں غیر معمولی بنا دیتی ہیں۔ ہیملٹن انہی میں سے ایک تھے۔
کم عمری ہی سے ان میں مطالعے کا شوق، تحریر کی صلاحیت اور غیر معمولی ذہانت نمایاں تھی۔ ایک شدید سمندری طوفان کے بعد انہوں نے اس کی منظر کشی پر مشتمل ایک مضمون لکھا تو مقامی اہلِ علم اس قدر متاثر ہوئے کہ انہوں نے چندہ جمع کرکے انہیں........
