غیبت
وطن عزیزمیں غیبت ایک بہترین مشغلہ ہے اور اس میں مہارت رکھنے والے حضرات اور بیباں کامیاب زندگی گذارسکتے ہیں۔ باپ بیٹے کی غیبت کرتاہے اور بیٹا ابا حضور کی ۔بہن بھائی کی غیبت کرتی ہے اور بھائی باجی کی۔شوہر بیوی کی غیبت کرتا ہے اور بیگم شوہر کی۔ افسر کاہل ماتحت کی غیبت کرتاہے اور ماتحت عیاش افسر کی ۔ غیبت میں بڑی لذت پوشیدہ ہے اور جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ پوشیدہ چیزیں بڑی لذید ہوتی ہیں۔ ویسے بھی جومزہ بھائی کا گوشت کھانے میںہے وہ بکرے کا گوشت کھانے سے کب حاصل ہوسکتاہے؟ چونکہ ذات باری تعالیٰ کا حکم ہے کہ غور کرو کیونکہ ہر طرف کھلی کھلی نشانیاں بکھری پڑی ہیں اور صرف دیکھنے والی آنکھ درکار ہے۔ غیبت ایک باقاعدہ فن ہے اور مملکت خدا داد پاکستان میںاور کسی چیز کی کمی ہوتو ہو لیکن کم از کم اس فن کے ماہرین کی کوئی کمی نہیں۔ غیبت کے بغیر ہر محفل بے جان ہوتی ہے۔ خوشگوار ماحول اور قہقہوں کی رونق صرف اور صرف غیبت کی موہون منت ہے ۔غیبت میں زندگی ہے۔یہ مسکراہٹوں کی جان ہے ۔غیبت آدمی کو تروتازہ رکھتی ہے غیبت کی دوڑ میںشامل حضرات وخواتین کبھی بھی تھکاوٹ جسی موذی بیماری کا شکار نہیںہوتے ۔ یہ جسمانی توانائی اور ذہنی بالیدگی کے لئے یکساں زود اثر اور اطمینان بخش علاج ہے۔ کبھی کبھی عین اُس وقت طبعیت ذرا مضمحل ہوجاتی ہے جب قہقہوں جمگھٹے سے چند قطرات آبی بہانے کے واسطے صاحب باہر نکلے او ر واپس اندر جانے سے پہلے انجانے میں اپنا ذکر خیر بھی سن لے۔ دراصل شریک محفل ہمیشہ اس خیال خام کا شکار رہتاہے کہ........
