menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ice

30 0
02.11.2026

پاکستان میں نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان، خاص طور پر نوجوان نسل پر اس کے اثرات ایک ٹائم بم کی کلک کلک کی مانند۔ نشہ ایسا دلدل جو نشہ کرنے والے کے ساتھ ساتھ اس کے اہل خانہ کو بھی کھینچ لیتا ہے۔ اس نامراد کے ہاتھوں کئی رشتے ٹوٹے تو کئی گھر بکھرے۔

نارکوٹکس کنٹرول کے تخمینوں کے مطابق پاکستان میں کسی نہ کسی قسم کی منشیات استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 70 لاکھ سے 80 لاکھ (7 to 8 Million) کے قریب ہے۔ ان میں سے 40 لاکھ سے زائد افراد ایسے ہیں جو منشیات پر مکمل طور پر انحصار کرتے ہیں اور انہیں فوری طبی اور نفسیاتی علاج (Rehabilitation) کی ضرورت ہے۔

نشے بازوں کی پہلی ترجیح چرس اور بھنگ کہ یہ نشے سستے اور با آسانی دستیاب۔ چالیس لاکھ سے زائد افراد اس کے عادی۔

دس لاکھ سے زیادہ افراد ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں۔ خواتین میں نشے کی شرح 3 فیصد اور اکثریت نسخے والی افیونی درد کش ادویات اور سکون آور ادویات کا استعمال کرتیں ہیں۔ ساڑھے چار لاکھ افراد نشے کے لیے انجیکشن کا سہارا لیتے ہیں۔

اب آئس کی مقبولیت کو عروج، خاص کر نوجوان نسل میں۔ کالج اور یونیورسٹی میں آئس کا بڑھتا رجحان نہایت تشویش ناک۔ اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سے صرف دو مہینوں میں 9 کلو سے زیادہ آئس، چرس، ہیروئن اور کوکین پکڑی گئی ہے۔

مئی 2024 میں کراچی کی بندرگاہ سے 224 کلو گرام آئس ضبط کی گئی تھی۔

آئس یعنی (Meth / Methamphetamine) کیا ہے؟

یہ ایک انتہائی مصنوعی (Synthetic) اور طاقتور کیمیائی نشہ ہے جو سیدھا انسان کے مرکزی اعصابی نظام (Central Nervous System) پر اثر انداز ہوتا ہے۔ ایک بہت تیز اور سخت محرک نشہ، جو شیشے جیسے چھوٹے کرسٹلوں کی شکل میں ہوتا ہے۔ آئس کا شکار سب سے زیادہ 15 سے 35 سال کی عمر کے نوجوان ہو رہے ہیں۔ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء میں یہ نشہ تیزی سے عام ہو رہا ہے۔ وجہ یہ غلط فہمی کہ آئس کے استعمال سے طاقت، توجہ اور پڑھائی کے لیے رات بھر جاگنے کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ اس چکر میں کارپوریٹ سیکٹر یا نائٹ شفٹ میں کام کرنے والے افراد بھی اس کی زد میں آ جاتے ہیں۔ آئس استعمال کرنے والوں میں مردوں کی تعداد تاحال زیادہ ہے (تقریباً 75% سے 80%) مگر آئس لڑکیوں میں بھی تیزی سے مقبول، بنیادی وجہ وزن کم کرنے کا شوق (کیونکہ یہ بھوک ختم کر دیتا ہے)، موڈ میں فوری تبدیلی اور پارٹیز/سوشل گیدرنگز کا بڑھتا رجحان بھی شامل ہے۔

آئس کے ذہنی و جسمانی مضمرات (Toxicity & Effects)

آئس کے استعمال کا انجام انتہائی ہولناک اور جان لیوا ہوتا ہے:

1۔ ذہنی و اعصابی مضمرات

شدید نفسیاتی خلل (Psychosis): انسان کو وہم، ہذیان (Paranoia) اور غیر حقیقی آوازیں یا مناظر دکھائی دینے لگتے ہیں۔

شدید غصہ اور جارحیت: آئس کا عادی شخص معمولی بات پر خون خرابے اور........

© Daily Urdu