menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Siasi Mahaz Arai Mulki Mafad Mein Nahi

59 0
06.10.2026

سیاسی محاذ آرائ ملکی مفاد میں نہیں

وزیر اعلیٰ صوبہ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں عمران خان کی حکومت ہے، ہم اس کے علاوہ کسی کی حکومت نہیں مانتے۔ بند کمروں کے فیصلوں کو قبول نہیں کر سکتے۔ ہم پہلے بھی باغی تھے، اب بھی باغی ہیں۔ پختونوں کو مزید نقصان سے دوچار نہیں کیا جا سکتا اور یہاں آپریشن نہیں ہوگا۔ کسی صورت اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ نہ ایمرجنسی کو مانتے ہیں اور نہ گورنر راج کو۔ انہوں نے یہ خطاب بذریعہ ہیلی کاپٹر لکی مروت پہنچنے کے بعد مارچ کے ابتدائی مراحل میں شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا لانگ مارچ شروع ہو چکا ہے اور قائد سے ملاقات تک یہ مارچ جاری رہے گا۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے توہین عدالت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح طور پر ہدایات جاری کی ہیں کہ سرکاری وسائل کو کسی بھی صورت سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، لیکن وزیر اعلیٰ نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سیاسی مقاصد کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا ہے اور ہیلی کاپٹر پر لکی مروت گئے ہیں، جو کہ توہین عدالت ہے۔ انہوں نے بھی واضح موقف اختیار کیا کہ کسی کو ملک کے امن و امان یا صوبے کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بظاہر اگر دیکھا جائے تو اس سیاسی کشمکش کا نقصان دونوں صورتوں میں ملک اور قوم ہی کا ہو رہا ہے۔ یہ سیاسی رسہ کشی ملکی اور قومی مفاد میں ہرگز نہیں ہے۔ چاہے جیت وزیر اعلیٰ کی ہو یا گورنر کی، کامیابی جس کے پلڑے میں بھی گر جائے، لیکن........

© Daily Urdu