menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Burhapa Mohtaj Kyun Ho?

18 0
latest

بڑھاپا محتاج کیوں ہو؟

ہم میں سے اکثر لوگ زندگی بھر دوسروں کے مستقبل کی فکر کرتے رہتے ہیں، مگر عجیب بات یہ ہے کہ اپنے بڑھاپے کا مستقبل اکثر کسی منصوبے میں شامل ہی نہیں کرتے۔ جوانی میں اولاد کی تعلیم، شادی، گھر کی تعمیر، کاروبار اور دوسری ضروریات کے لیے بچت کی جاتی ہے، لیکن جب زندگی کا وہ مرحلہ آتا ہے جس میں انسان کو دوسروں کی سب سے زیادہ نہیں بلکہ اپنی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، تب اکثر جیب خالی اور امیدیں دوسروں سے وابستہ ہو چکی ہوتی ہیں۔ شاید ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہی ہے کہ ہم نے محبت اور قربانی کو اس حد تک بڑھا دیا ہے کہ کبھی کبھی خود انحصاری بھی ہمیں خود غرضی محسوس ہونے لگتی ہے۔

ہمارے بزرگوں کے ہاں ایک پرانی سوچ پائی جاتی تھی کہ آدمی کو بڑھاپے کے لیے کچھ رقم الگ رکھنی چاہیے۔ اس رقم کا مقصد دولت جمع کرنا یا اولاد سے کچھ چھپانا نہیں تھا، بلکہ زندگی کے آخری حصے میں کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانے کی ایک خاموش کوشش تھی۔ بیماری اچانک آتی ہے، دوا کی قیمت اچانک بڑھ جاتی ہے، ہسپتال کا خرچ کسی اطلاع کا پابند نہیں ہوتا۔ ایسے وقت میں اگر ایک عمر رسیدہ شخص کے پاس اپنی ضرورت کے مطابق رقم موجود ہو تو وہ آسانی سے علاج کے ساتھ ساتھ اپنی خود داری بھی محفوظ رکھتا ہے۔ اس کے برعکس جب ہر ضرورت کے لیے اولاد کی طرف دیکھنا پڑے تو رشتہ محبت سے زیادہ مجبوری کا رنگ اختیار کرنے لگتا ہے۔

یہاں ایک اہم سماجی مسئلہ........

© Daily Urdu