menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Azeemat o Istiqamat Ka Pekar e Jarri

24 0
02.03.2026

عزیمت و استقامت کا پیکر جری

دنیا پسر دجال کے ہاتھوں تباہی کے دہانے پر اور شیطان بزرگ کی کھلی حمایت نے اسے بے رحم، قاتل اور سفاک بنا دیا ہے۔ مسلم دنیا تو جرم ضعیفی کی سزا بھگت ہی رہی ہے ظلم سہہ کر خاموش رہنا اس کی عادت بن چکی مگر روس کو کیا ہوا کہ ایٹمی قوت کو بھی سانپ سونگھ گیا اور چین جیسے معاشی اور عسکری جن کو بھی امریکی عفریت نے بوتل میں بند کر رکھا ہے۔ چین اتنے ظلم کے باوجود اپنے استحکام کی فکر میں، حالانکہ چین و روس کا سخت سفارتی پیغام ہی امریکہ و اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کو کافی تھا۔ ہم کب ایران کے لیے انہیں جنگ کا میدان سجانے کو کہتے تھے مگر افسوس کہ ایران ان کا جرات مند حلیف تھا۔

ہر دو سپر پاوز کو علم کہ مضبوط ایران اسرائیل کو لگام دینے اور امریکہ کے خلاف ان کے ترکش کا کاٹ دار تیر۔ جو تلخ اور صائب بات ان ممالک کے سفارت کارانہ مزاج میں آڑے آتی ایران ببانگ دہل وہ کہہ ڈالتا۔ خامنہ ای مظلوم و مقہور ممالک ہی نہیں طاقتور ریاستوں کے دل کی بھی آواز تھے دنیا کے بیشتر ممالک کی ترجمانی تن تنہا کرنے والا ایران دوستوں کی بے اعتنائی کا شکار ہو رہا پے اور یہ روسی بلاک کے مسمار ہونے کی ایک وجہ کہ روس آج تک اپنے حلیفوں کے لیے ڈٹ کا کھڑا نہ ہوا جبکہ اس کے برعکس امریکہ اپنے حواریوں کی جائز ناجائز خواہشات پوری کرنے........

© Daily Urdu