menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Badshah Salamat So Rahe Hain

35 0
21.09.2026

بادشاہ سلامت سو رہے ہیں

پاکستان کا سیاسی درجہ حرارت غیرمعمولی طور پہ تغیر سے گزر رہا ہے، ایک طرف جماعت اسلامی کا مارچ دار الحکومت کی طرف گامزن ہے اور دوسری جانب عوامی ایکشن کمیٹی آزاد کشمیر، کسان ملین مارچ اورپاکستان تحریک انصاف کا انصاف مارچ شہر اقتدار کے دروازے پہ دستک دے رہا ہے۔

حکومت کو جماعت اسلامی، عوامی ایکشن کمیٹی اور کسانوں سے اتنا خطرہ نہیں، جتنا انصاف مارچ کے مظاہرین سے ہے اور اس کا ایک منظر ہم نے پنجاب میں دیکھ بھی لیا جب سہیل آفریدی سٹریٹ موومنٹ کے لیے پنجاب کے دورے پہ تھے۔

27 ستمبر کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے حکومت سے جو بن پڑا، کرے گی اور اس کا واضح اشارہ وزیر داخلہ دے چکے۔ جماعت اسلامی کا لانگ مارچ ہو یا پھر دیگر احتجاج اور مظاہرے، حکومت کو سب جمہوری اور عین شرعی لگتے ہیں اور جوں ہی "ایک مردود"جماعت یہ کام کرتی ہے، حکومت بندوقیں، آنسو گیس کے شیل اور واٹر کینن لے کر چڑھ دوڑھتی ہے، کیا یہ ناانصافی، منافقت اور زیادتی نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک ہونا چاہیے، اگر تحریک انصاف کسی بھی طرح کا دھرنا نہیں دے سکتی تو پھر جماعت اسلامی کا........

© Daily Urdu