menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Rishton Ki Aik Kahani

32 0
17.11.2026

بہت سالوں پہلے مجھے ایک عزیز نے اپنے کسی جاننے والے کی ازدواجی مشاورت Marital counseling کی درخواست کی۔ امریکہ میں سائیکائٹرسٹ عموماََ کاؤنسلنگ کے لئیے تھیراپسٹ کے بھیج دیتے ہیں لیکن یہاں معاملہ کچھ جاننے والوں کا تھا۔ خوش شکلی کی انتہا کو چُھوتا ہوا نوجوان لڑکا بہت نیک دل اور خوبصورت شکل و شباہت کا مالک تھا۔ اپنے میں تبدیلی لانے پر بھی تیار تھا اور ازدواجی رشتہ قائم رکھنے کا خواہشمند تھا۔ نوجوان خاتون کچھ درمیانی شکل و صورت کی مالک تھیں لیکن اپنی خواہشات سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کی خواہش مند نہیں تھیں اور بظاہر اُن کی والدہ صاحبہ اپنی بیٹی کی زندگی میں زہر گھولنے کو تیار بیٹھی تھیں۔ میری ہر کوشش کا جواب سادہ اور واضح تھا یعنی میرے شوہر کو کہیں کہ میری مرضی کے مطابق ڈھل جائے۔ جب تک خاتون کو ازدواجی مشاورت کے معنی سمجھ آئے تب تک وہ رشتے میں زہر گھول چُکی تھیں۔

آئیے ساٹھ سال پُرانے پاکستان میں چلے جائیں۔ میری اماں مرحومہ پاکستانی اشرافیہ سے تعلق رکھتی تھیں اور شادی کے وقت جہاں رشتوں میں مختلف مواقع تھے وہاں اُن کی خواہش تھی کہ اُن کا شریک حیات نماز کا پابند اور دین دار انسان ہو۔ پاپا سول سروسز میں ضرور تھے لیکن اُن کا رہن سہن قدرے مختلف تھا۔ اماں کے گھر میں اس زمانے میں (1965) میں چار کاریں تھیں بشمول پاکستان کی سب سے پہلی مزدا 500 کے۔ دوسری طرف پاپا اس قدر ایمان دار تھے کہ دفتر کی کار استعمال کرنے کا تو سوال ہی نہیں تھا۔ کوئٹہ میں ہمارا ایک اچھا اور خوبصورت لیکن سادہ سا گھر تھا۔ والدین میں باہمی عزت اور احترام ضرور تھا لیکن........

© Daily Urdu (Blogs)