menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Banam Dr. Muhammad Raza DPO Murree

13 0
14.05.2026

بنام ڈاکٹر محمد رضا ڈی پی او مری

کراچی کی ایک خاتون ڈرگ ڈیلر "انمول پنکی" کی گرفتاری آج کل ملکی میڈیا کی سب سے بڑی خبروں میں شامل ہے۔ الزام ہے کہ وہ کوکین کی ریفائننگ، سپلائی اور بڑے پیمانے پر منشیات کے کاروبار میں ملوث تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک حساس ادارے سے وابستہ اعلیٰ شخصیت کے بیٹے کی مبینہ اوور ڈوز سے موت کے بعد قانون حرکت میں آیا اور پھر اچانک پورا نظام بیدار ہوگیا۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان میں منشیات کا کاروبار صرف کراچی تک محدود ہے؟ کیا ہر شہر، ہر قصبے اور ہر پہاڑی علاقے میں "انمول پنکی" جیسے کردار موجود نہیں جو خاموشی سے نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں؟

انمول پنکی کو عدالت میں پیشی کے وقت جس شاہانہ انداز اور پروٹوکول کے ساتھ لایا گیا، وہ ہمارے عدالتی و سماجی نظام کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ محسوس ہوا۔ یہی منظر کبھی آیان علی کے مقدمے میں بھی دیکھا گیا تھا، جب ایک ہائی پروفائل اسمگلنگ کیس میں پورا ملک شور مچا رہا تھا، لیکن وقت گزرتے ہی سب کچھ دھندلا گیا اور طاقتور حلقوں کے سائے میں انصاف کا معیار بھی بدلتا دکھائی دیا۔ پاکستان میں قانون اکثر وہاں جاگتا ہے جہاں شور زیادہ ہو،........

© Daily Urdu (Blogs)