menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Apne Andar Se Safar Ka Aghaz Kijye

25 0
06.11.2026

اپنے اندر سے سفر کا آغاز کیجیے

اِنسان کے لیے اپنے اندر کا سفر کرنا آخر اتنا مشکل کیوں ہوتا ہے؟ جب بیرونی دنیا کے خدشات، آلام اور تفکرات اسے پریشان کرتے ہیں تو اسے محسوس ہوتا ہے کہ شاید اسے اپنے آپ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ لیکن عجیب بات یہ ہے کہ وہ اپنے باطن کی طرف رجوع کرنے کی بجائے بیرونی حالات سے نبرد آزما ہونے میں اپنی توانائیاں صرف کر دیتا ہے۔ وہ بہت سی ایسی باتوں کے بارے میں بھی رائے قائم کر لیتا ہے جن کا اس نے تجربہ کیا ہوتا ہے اور نہ ہی وہ اِن سے کبھی گزرا ہوتا ہے۔ کوئی واقعہ رونما ہونے سے پہلے ہی وہ اس کے ممکنہ نتائج اخذ کر لیتا ہے اور اپنے ذہن میں خدشات کا ایک پورا جہان آباد کر لیتا ہے۔ یہ محض کمزور اِعتقاد کی علامت نہیں بلکہ دراصل اپنے آپ پر عدم اعتماد کا اظہار بھی ہے۔

دُنیا کے بڑے دانا، مفکرین، دانش ور، فلسفی اور تقابل ادیان و مذاہب کے مبلغین نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ انسان کو اندر سے مضبوط ہونا چاہیے۔ اسے اپنی ذات، اپنی انَا اور اپنے باطن کی کیفیت سے آگاہ ہونا چاہیے۔ دراصل خود شناسی وہ پہلا مرحلہ ہے جہاں سے انسان کی حقیقی تعمیر کا آغاز ہوتا ہے۔

عام طور پر جب ہم اپنی خواہشات کو پورا ہوتے نہیں دیکھتے تو ہمارے اندر ایک عجیب سی بے چینی جنم لینے لگتی ہے۔ ہم دوسروں کے پاس موجود آسائشوں، کامیابیوں اور وسائل کو دیکھ کر انھیں حاصل کرنے کی خواہش میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ رفتہ رفتہ یہی خواہش لالچ میں اور لالچ حِرص میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ حِرص کا بڑھتا ہوا رُجحان انسان کو حلال و حرام اور جائز و ناجائز کی تمیز سے محروم کر دیتا ہے۔ یوں ایک سادہ، معصوم اور بظاہر اچھا انسان رفتہ رفتہ سنگ دل، ظالم اور بے رحم بنتا چلا جاتا ہے۔ اس کی شخصیت کا یہ بگاڑ نہ صرف اس کی اپنی ذات کے لیے تباہ کن ہوتا ہے بلکہ وہ دوسروں کے لیے بھی اذیت اور عبرت کا باعث بن جاتا ہے۔

آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ وقت کے ساتھ انسان صرف ظاہری طور پر نہیں بدلتا بلکہ اس کے اندر بھی تبدیلیاں رونما ہونے لگتی ہیں۔ سب سے پہلے اس کے اندر کی انسانیت دم توڑنا شروع کرتی ہے۔ وہ اپنے اندر موجود بچے کا گلا گھونٹ دیتا ہے، اس کی معصوم خواہشات کو کُچل دیتا ہے اور اپنے فطری احساسات سے دست بردار ہونے لگتا ہے۔ اس کے بعد جب اس کے اندر کا خوف باہر نکلتا ہے تو وہ ایک ناسور کی شکل اختیار کر لیتا ہے۔ پھر اس کی زَد میں آنے والی ہر چیز متاثر ہونے لگتی ہے۔........

© Daily Urdu (Blogs)