Alfaz o Awaz Ki Dunya Mein
الفاظ و آواز کی دنیا میں
لاکھوں کروڑوں درود و سلام سرکار ﷺ کی ذاتِ اقدس پر۔
حضرتِ انسان الفاظ و آواز کی دنیا میں رہتا ہے، آواز کی تاریخ بہت پرانی ہے، اِتنی پرانی ہے کہ انسان کی تخلیق سے بھی پہلے آواز موجود تھی، یہ کائنات شروع ہی ایک آواز سے ہوئی تھی، کن فیکون کی آواز اور ختم بھی ایک آواز پر ہی ہوگی۔
کائنات کی تخلیق سے پہلے بھی تو آواز موجود تھی، قرآن پاک میں ارشاد ہے کہ اے مسلمانوں درود شریف پڑھو کیونکہ اللہ تعالی اور فرشتے بھی درود شریف پڑھ رہے ہیں، درود شریف تو کائنات بننے سے پہلے چل رہا ہے، انسانوں کو تو بہت بعد میں اِس میں شامل کیا گیا ہے۔
تو کن فیکون سے پہلے کی آواز درود شریف کی آواز تھی جو کہ اللہ تبارک و تعالی اور فرشتے سرکار ﷺ پر بھیج رہے ہیں، یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ اللہ تعالی کے ہاں وقت کا کینوس نہیں ہے، یعنی اللہ کے ہاں کوئی ماضی یا مستقبل نہیں ہے سارا وقت ایک ہی وقت ہے تو جو درود شریف کائنات بننے سے پہلے چل رہا ہے وہ آج بھی چل رہا ہے، اِس میں کوئی رکاوٹ یا کوئی........
