Yemen Jang, Hausion Ka Ghera Tang
یمن جنگ، حوثیوں کا گھیرا تنگ
یمن کا نقشہ ایک بار پھر دھوئیں اور بارود کی لپیٹ میں ہے، جہاں یمن کی تپتی ہوئی اور دشوار گزار زمین پر ایک فیصلہ کن معرکہ اب اپنی انتہائی ہولناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ سعودی عسکری اتحاد اور یمنی فورسز نے مشترکہ اور بھرپور طاقت کے ساتھ آپریشن "فجر الیمن" کو جس وسعت اور حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھایا ہے، اس نے صعدہ سمیت تمام اہم اور حساس محاذوں پر باغی ملیشیا کے لیے زمین اتنی تنگ کر دی ہے کہ اب ان کے پاس پسپائی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا۔ یہ جنگ اب حوثیوں کو ہر قیمت پر گھٹنے ٹیکنے اور ان کے عسکری ڈھانچے کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر مکمل توجہ دی جا رہی ہے۔
صعدہ کے اندر ڈھائی سو سے زائد جنگجوؤں کی ایک ساتھ ہلاکت اس بات کی گواہی ہے کہ اب ریاست اور اتحادی قوتیں کسی بھی لیت و لعل یا نرمی کے بغیر دشمن کو اس کا بدترین انجام تک پہنچانے کا عزمِ مصمم رکھتی ہیں۔ اس وسیع عسکری حکمت عملی کا سب سے نمایاں ہدف حوثیوں کو ایک ایسا نشانِ عبرت بنانا ہے تاکہ آنے والی تاریخ میں یہ واضح مثال قائم ہو سکے کہ ملکی خودمختاری، ریاستی رٹ اور بین الاقوامی سلامتی کو چیلنج کرنے والوں کا حشر کس قدر خوفناک........
