Motivational Speakers Hamein Kahan Leja Rahe Hain?
موٹیویشنل اسپیکرز ہمیں کہاں لے جا رہے ہیں؟
کہتے ہیں ناکامی سے بڑا کوئی استاد نہیں۔ کامیابی ہر خامی چھپا لیتی ہے۔ ناکامی یتیم ہوتی ہے۔ کامیابی کے کئی باپ ہوتے ہیں۔
اس سے تو کوئی انکار نہیں کہ جب تک بے وقوف زندہ ہیں، عقل مند کبھی بھوکے نہیں مریں گے۔ اب کی بار یہ عقل مند، موٹیوشنل اسپیکرز کا چولا پہن کر آئے ہیں اور صاحب کیا خوب پہن کر آئے ہیں۔ سوٹڈ بوٹڈ، لفظوں اور آواز کے جادوگر، فیٹئسی ورلڈ کے سوداگر۔ اپنا کچھ نہیں ہوتا۔ دوسروں کا منجن / چورن بیچتے ہیں۔ یہ صرف مالی لحاظ سے کامیاب لوگوں کے قصے سنا کر بے وقوفوں کی جیب سے اپنی جیبوں کو بھرتے ہیں کیونکہ اب ہمارے ہاں کامیابی سے مراد صرف اور صرف پیسے کا حصول ہے۔ چند افراد ضرور ایسے ہیں کہ جو پیسے کو ضروت کی حد تک چاھتے ہیں۔ دنیا بدل رہی ہے۔ پہلے کہا جاتا تھا۔ آپ زندہ رہنے کے لئے کھاتے ہیں یا کھانے کے لئے زندہ ہیں۔ اب صورت حال یہ ہے: کیا آپ زندہ رہنے کے لئے پیسے کماتے ہیں یا پیسے کمانے کے لئے زندہ ہیں۔
یہ موٹیویشنل اسپیکرز نظر، موقع و وقت شناس ہیں۔ اس لئے صرف وہی منجن / چورن بیچتے ہیں جو بے وقوف ہاتھوں ہاتھ خریدتے ہیں جس کا مزا وہ صرف سیشن کے دوران دماغ میں محسوس کرتے ہیں۔ کیا ان اسپیکرز نے کبھی کسی ایسے کامیاب آدمی کی کہانی سنائی جس نے روحانی مدارج طے کئے ہوں۔ کبھی کسی غریب انسان دوست بڑے آدمی کی داستان حیات سنائی جو خود تو مالی طور پر کامیاب آدمی نہ بن سکا مگر معاشرے کو بہت کچھ دے گیا۔
ان موٹیوشنل اسپیکرز سے پوچھیں کہ ان کے لیکچرز سننے کے بعد کبھی کوئی کامیاب........
