Muhabbat Ka Doosra Naam Ehteram
محبت کا دوسرا نام احترام
زندگی کا حسن شاید اسی توازن میں پوشیدہ ہے کہ ہر تعلق کی ایک حد ہوتی ہے۔ دریا کنارے توڑ دے تو تباہی لاتا ہے، آگ اپنی جگہ رہے تو روشنی دیتی ہے اور حد سے بڑھ جائے تو گھر جلا دیتی ہے۔ انسان بھی کچھ ایسا ہی ہے۔ محبت اگر احترام کے ساتھ ہو تو سہارا بنتی ہے، لیکن جب محبت کے نام پر اختیار جتایا جانے لگے تو وہ تعلق نہیں رہتی، بوجھ بن جاتی ہے۔ کسی کا قریب ہونا اسے ہماری نجی زندگی میں بے دریغ داخل ہونے کا حق نہیں دیتا۔ کسی کا ہم سے محبت کرنا ہماری آزادی پر ملکیت کی مہر نہیں لگاتا۔
ہماری معاشرتی تربیت کا ایک عجیب پہلو یہ بھی ہے کہ ہم اپنائیت اور مداخلت کے درمیان فرق بھول جاتے ہیں۔ کوئی ہماری خیرخواہی کرے تو ہم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے کبھی کبھی اس کے خلوص پر بھی شک کرنے لگتے ہیں۔ کوئی ہماری مدد کرے تو ذہن پوچھتا ہے کہ آخر اسے اس سے کیا فائدہ ہوگا؟ کوئی وقت دے تو ہمیں اس کی نیت پر شبہ ہونے لگتا ہے۔ شاید ہم اتنے شکوک میں مبتلا ہو چکے ہیں کہ خلوص بھی ہمیں مشکوک دکھائی دینے لگا ہے۔ ہر شخص کے رویے کے پیچھے سازش تلاش کرنا ذہانت نہیں، بعض اوقات یہ ہماری اپنی ذہنی بے چینی کا اظہار ہوتا ہے۔
تعلقات میں ایک اور سنگین مسئلہ یہ ہے کہ ہم دوسروں کی دی ہوئی عزت کو معمول سمجھ لیتے ہیں۔ جو شخص مسلسل ہماری بات سنتا ہے، ہمارے مشکل وقت میں........
