دو روز تو ایسی سردی رہی کہ کیا بتائیں، کیا حال ہوا، ایک دوست نے بتایا کہ سائبریا سے ٹھنڈی ہوائیں چلی ہیں جس سے یہ لہر آئی کہ ہمارا علاقہ تو گویا زمہریر بن گیا۔ سو ا تین ہزار میل دور سے آنے والی ہوائوں نے یہ حال کر دیا تو خود سائبریا میں کیا حال ہو گا، وہاں زندگی کیسے باقی رہتی ہے؟ دوسرے دوست نے پوچھا۔

عرض کیا زندگی وہاں باقی ہی کہاں رہتی ہے۔ مطلب یہ کہ چھپ جاتی ہے۔ لوگ باگ راشن پانی لے کر محصور ہو جاتے ہیں…سب جگہ نہیں،جہاں زیادہ سردی ہوتی ہے ، وہاں اوریہی ماجرا جانوروں کا ہے جو چھ ماہ کیلئے ہائبر نیٹ کر جاتے ہیں۔

مٹر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

سارے سائبریا میں ایک جیسی سردی نہیں ہوتی ہے یہ بہت بڑا ملک ہے، دنیا کا بااعتبار رقبہ سب سے بڑا ملک، اگرچہ آزاد انہیں ہے، روس نے فوجی قبضہ کر رکھا ہے ایک سرے سے دوسرے تک سوا چار ہزار میل لمبا ہے، 52 لاکھ مربع میل کا رقبہ خدا کی پناہ پورے 17 عدد پاکستان اس میں سما جائیں اور آبادی اتنی کم کہ نہ ہونے کے برابر، پاکستان سے سترہ گنا بڑے اس ملک میں کل ساڑھے تین پونے چار کروڑ لوگ۔ بالکل ایسا کہ جیسے پاکستان کی آبادی 22 کروڑ نہ ہو، محض چند لاکھ کیسا بھائیں بھائیں کرتا ہوا ویرانہ، ٹھیک حساب سے سائبریا کے برابر لائیں تو پاکستان میں کل آبادی دو اڑھائی لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔

نیتن یاہو نے تیسری مدت کیلئے بطور اسرائیلی وزیراعظم حلف اٹھا لیا

جنگل خوب ہیں لیکن سب ٹنڈوے اور سٹیپ کے چھدرے جنگل، ریچھ، کتے، لومڑی، گیدڑ اور چھوٹی قسم کی دوسری مخلوق اور زیادہ تر ایسی کہ چھ مہینے سوئی رہتی ہے جنوب مشرق میں جہاں سردی ذرا سی کم ہے، شیر تیندوے بھی ہیں سائبریا ہی میں دنیا کا دوسرا یہودی ملک بھی ہے خود مختار یہودی جمہوری (JAO) لاہور یہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھی ہے۔ پونے دو لاکھ کی آبادی والے اس یہودی قرار دیئے جانے والے ملک میں یہودی ایک فیصد سے بھی کم ہیں۔

سائبریا نہ ہو تو دنیا ’’گرم سیارہ‘‘ بن جائے۔ قدرت کے نظام توازن کا ایک اہم ’’پاوا‘‘ سائبریا بھی ہے۔ اللہ کی قدرت ہے۔

تاجروں نے بازار رات 9 بجے بند کرنے کی تجویز دے دی

……………

عمران خان نے یکدم کہا ہے کہ انہیں الیکشن نظر نہیں آ رہے کمال کرنے کی بھی حد کر دی ابھی دو روز صرف دو روز پہلے انہیں مارچ اپریل میں الیکشن نظر آ رہے تھے، پھر شب بھر میں نہ جانے کیا ماجرا ہوا کہ نظر آنے بند ہو گئے۔

کسی فلم میں ایک سین دیکھا تھا، وہ یاد آ گیا حالانکہ مشابہت کوئی نہیں، پھر بھی یاد آ گیا اکثر ایسا ہوتا ہے مشابہت کوئی نہیں، وجہ بھی کوئی نہیں، محض ایک لفظ یا جھلک قدر مشترک کا کام کرتی ہے کہ کوئی بالکل مختلف واقعہ یاد آ جاتا ہے۔

ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر دھند کا راج

سین کچھ یوں تھا کہ کہانی کے حساب سے کوئی صاحب جھوٹ موٹ کے اندھے بن جاتے ہیں لیکن کسی اور آدمی کو شک گزرتا ہے وہ ان صاحب سے کہتا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ تم سچ مچ کے اندھے ہو، تم ڈرامہ کر رہے ہو وہ صاحب کہتے ہیں کہ نہیں، میں سچ مچ کا اندھا ہوں، ثبوت بھی دے سکتا ہوں اس آدمی نے کہا ، ٹھیک ہے، ثبوت دو کہ تم سچ مچ کے اندھے ہو، ان صاحب نے کہا، سامنے دیکھو، ایک بل بورڈ تھا جس پر بیوٹی کریم کا اشتہار ہے اور ایک لڑکی کی تصویر۔ بورڈ کے نیچے کھمبے کے ساتھ ایک کالا اور سفید رنگ کا کتا بیٹھا ہے، اورشاپر پر بیگ بھی ہوا سے ہل رہے ہیں سگریٹ کی خالی ڈبیہ بھی پڑی ہوئی ہے یہ سب نظر آ رہا ہے تمہیں؟ اس آدمی نے کہا، ہاں، یہ سب نظر آ رہا ہے وہ صاحب کہنے لگے، مجھے یہ سب نظر نہیں آ رہا ثابت ہوامیں سچ مچ کا اندھا ہوں۔

پنجاب کے اسکولوں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ

……………

دو روز پہلے خان صاحب کو مارچ اپریل میں الیکشن نظر آ رہے تھے کچھ ہفتہ پہلے انہیں دسمبر جنوری میں الیکشن نظر آ رہے تھے اور اس سے پہلے اکتوبر میں۔ اپریل میں ان کی حکومت ختم ہوئی تھی تب انہیں جون جولائی، پھر اگست میں الیکشن نظر آرہے تھے۔

اب الیکشن نظر سے غائب ہو گئے، اس کی جگہ انہیں کیئر ٹیکر حکومت کاشوشہ نظر آنے لگا، چکر ہے کیا؟

………………

یہ شوشہ کسی ادارے نہیں، خود پی ٹی آئی نے چھوڑا، قصہ یہ ہے کہ ایک ٹی وی چینل پر جو بذات خود پی ٹی آئی ہے اور اس کے ناظرین کی اکثریت بھی پی ٹی آئی ہی ہے ایک صاحب شبر زیدی نام کے نمودار ہوئے یہ صاحب بذات خود بھی پی ٹی آئی ہیں کہا کہ اداروں نے کیئر ٹیکر حکومت پر غور شروع کر دیا ہے، یہ تین سال کیلئے چلے گی۔ پروگرام میں تین پی ٹی آئی حضرات اور بھی تھے، ان سب نے ہاں میں ہاں ملائی۔

اگلے روز ایک ممتاز پی ٹی آئی یعنی فواد چودھری نے اعلان کیا، ہم کیئر ٹیکر سیٹ اپ کی مخالفت کریں گے اور اسے ناکام بنا دیں گے ۔

اگلے چند روز میں ، قوی امکان ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اعلان ہو گا کہ ہماری مزاحمت کے باعث ’’ادارے‘‘ نے کیئر ٹیکر لانے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔ مبارک ہو۔

…………………

بعض لوگوں کا خیال ہے کہ چونکہ الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے یا نظر آنا بند ہو گئے ہیں، اس لئے پی ٹی آئی نے توجہ ہٹاؤ سکیم کے تحت یہ شوشہ چھوڑا اب خود ہی یہ اس کی ناکامی کا اعلان بھی کریں گے تاکہ اپنے حامیوں کو یہ بتا سکیں کہ ٹھیک ہے، ہم الیکشن نہیں لے سکے لیکن کیئر ٹیکر لانے کی سازش تو ناکام بنا دی… فی الوقت اتنی فتح بھی بہت ہے لیکن کچھ دوسرے تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ دراصل یہ حسن طلب ہے، اداروں کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ یہاں الیکشن نہیں کراتے تو کیئر ٹیکر ہی لے آؤ، ہم حکومت میں نہیں رہے تو یہ کیوں رہیں، انہیں کبھی گھر بھیجو کچھ تو سکور برابر ہو۔

…………………

اداروں کا معاملہ یہ ہے کہ انہیں اس ’’سازش‘‘ کی خبر خود فواد چودھری کے ذریعے ملی، شوشے کی تفصیل کے مطابق خود شہباز حکومت قانون سازی کرے گی جس کے تحت کیئر ٹیکر لانے کی راہ ہموار کی جائے گی۔

اس پر کوئی ’’اے، واہ‘‘ کا آوازہ کسے تو بھی ٹھیک، نہ کسے تو بھی ٹھیک۔

قصہ مختصر، کہانی کچھ یوں لگتی ہے کہ بات 2024ء والے اکتوبر تک جاتی ہی نظر آتی ہے جلد خان صاحب یہ بھی کہ اٹھیں گے کہ مجھے اکتوبر 2024ء میں الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔

ادھر پنجاب میں روٹی 25 روپے کی، نان 35 روپے کا ہونے لگا ہے۔ سستا آٹا ملنا بند ہو گیا، ملنے والا آٹا مہنگے سے مہنگا ہو گیا۔

پرویز الٰہی سچ کہتے ہیں کہ ہم سا ہو تو سامنے آئے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭

QOSHE - الیکشن کی نظربند - عبداللہ طارق سہیل
menu_open
Columnists . News Actual . Favourites . Archive
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close
Aa Aa Aa
- A +

الیکشن کی نظربند

9 2 10
30.12.2022

دو روز تو ایسی سردی رہی کہ کیا بتائیں، کیا حال ہوا، ایک دوست نے بتایا کہ سائبریا سے ٹھنڈی ہوائیں چلی ہیں جس سے یہ لہر آئی کہ ہمارا علاقہ تو گویا زمہریر بن گیا۔ سو ا تین ہزار میل دور سے آنے والی ہوائوں نے یہ حال کر دیا تو خود سائبریا میں کیا حال ہو گا، وہاں زندگی کیسے باقی رہتی ہے؟ دوسرے دوست نے پوچھا۔

عرض کیا زندگی وہاں باقی ہی کہاں رہتی ہے۔ مطلب یہ کہ چھپ جاتی ہے۔ لوگ باگ راشن پانی لے کر محصور ہو جاتے ہیں…سب جگہ نہیں،جہاں زیادہ سردی ہوتی ہے ، وہاں اوریہی ماجرا جانوروں کا ہے جو چھ ماہ کیلئے ہائبر نیٹ کر جاتے ہیں۔

مٹر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

سارے سائبریا میں ایک جیسی سردی نہیں ہوتی ہے یہ بہت بڑا ملک ہے، دنیا کا بااعتبار رقبہ سب سے بڑا ملک، اگرچہ آزاد انہیں ہے، روس نے فوجی قبضہ کر رکھا ہے ایک سرے سے دوسرے تک سوا چار ہزار میل لمبا ہے، 52 لاکھ مربع میل کا رقبہ خدا کی پناہ پورے 17 عدد پاکستان اس میں سما جائیں اور آبادی اتنی کم کہ نہ ہونے کے برابر، پاکستان سے سترہ گنا بڑے اس ملک میں کل ساڑھے تین پونے چار کروڑ لوگ۔ بالکل ایسا کہ جیسے پاکستان کی آبادی 22 کروڑ نہ ہو، محض چند لاکھ کیسا بھائیں بھائیں کرتا ہوا ویرانہ، ٹھیک حساب سے سائبریا کے برابر لائیں تو پاکستان میں کل آبادی دو اڑھائی لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔

نیتن یاہو نے تیسری مدت کیلئے بطور اسرائیلی وزیراعظم حلف اٹھا لیا

جنگل خوب ہیں لیکن سب ٹنڈوے اور سٹیپ کے چھدرے جنگل، ریچھ، کتے، لومڑی، گیدڑ اور چھوٹی قسم کی دوسری........

© Nawa-i-Waqt

Get it on Google Play