کراچی منشیات اور غیر قانونی سرگرمیوں کا گڑھ کیوں؟
سی ٹی ڈی کراچی کے اعلیٰ افسروں نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کی اطلاع پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے اور تین دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو بلوچستان کی دہشت گرد تنظیم مجید بریگیڈ اور بی ایل اے کمانڈر بشیر زیب نیٹ ورک سے ہے۔
بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ان دہشت گردوں نے شہر سے باہر رئیس گوٹھ میں کرائے کے مکان میں بھاری تعداد میں کراچی کے کسی پرہجوم مقام پر یہ اسلحہ پہنچا کر تباہی پھیلانا تھی۔
کراچی سے بلوچستان جانے والی شاہراہ کے قریب رئیس گوٹھ کے مکان سے بارود سے بھرا مزدا ٹرک، 30 پلاسٹک ڈرم، 4 دھاتی گیس سیلنڈر اور دو ہزار کلو سے زائد بارودی مواد، پرائمرکارڈ اور مختلف اقسام کے ڈیٹونیٹرز برآمد کر لیے گئے ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق مذکورہ مکان میں یہ بارودی مواد تیار کیا جا رہا تھا جس کی اطلاع پر مختلف جگہوں پر تعینات اہلکاروں کی مدد سے مذکورہ مکان کا سراغ لگا کر سی ٹی ڈی نے یہ کامیاب کارروائی کی ہے۔
کراچی شہر سے باہر واقع رئیس گوٹھ بلوچستان کی سرحد کے قریب واقع ہے جہاں کارروائی کے لیے بلوچستان پولیس کی مدد بھی حاصل کی گئی تھی۔
کراچی سے بلوچستان میں داخل ہوتے ہی صنعتی شہر حب واقع ہے جو ضلع لسبیلہ کا ہیڈ کوارٹر بھی ہے جہاں بلوچستان پولیس کے علاوہ ایکسائز پولیس، کسٹم پولیس، کوسٹ گارڈ کے اہلکار اس شاہراہ پر........
