menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Ab Aage Barhein

22 0
15.10.2026

قوموں کی زندگی میں 78 برس ایک طویل عرصہ ہوتا ہے۔ جس میں نسلیں جوان ہوتی ہیں، شہر آباد ہوتے ہیں، معیشتیں مضبوط ہوتی ہیں، ادارے مستحکم ہوتے ہیں اور ممالک دنیا میں اپنا مقام بناتے ہیں۔ پاکستان نے بھی اپنے قیام سے آج تک ایک طویل اور کٹھن سفر طے کیا ہے۔ ہم نے جنگیں دیکھیں، سیاسی بحران برداشت کیے، معاشی مشکلات کا سامنا کیا، دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی اور قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ لیکن آج جب ہم اپنے سفر پر نظر ڈالتے ہیں تو ایک سوال بار بار ذہن میں آتا ہے کہ 78 برسوں میں ہم نے کیا حاصل کیا اور کیا گنوا دیا؟

پاکستان کے قیام کے وقت وسائل محدود، مسائل بے شمار اور بڑے چیلنجز تھے۔ لیکن ایک ایسا خواب آنکھوں میں لو کی طرح ٹمٹما رہا تھا جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، عوام کو انصاف ملے، نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو اور آنے والی نسلیں ایک محفوظ اور خوشحال زندگی گزار سکیں۔ بے شمار مسائل اور چیلنجز کے باوجود پاکستان نے کئی شعبوں میں قابلِ ذکر ترقی کی لیکن سیاسی عدمِ استحکام نے قومی سفر کو بارہا متاثر کیا۔

پالیسیوں کے عدمِ تسلسل کے باعث حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں، ترجیحات بدلتی رہیں اور کئی منصوبے سیاسی اختلافات کی نذر ہوتے رہے۔ ایک حکومت نے جو منصوبہ شروع کیا، دوسری حکومت نے اسے جاری رکھنے کے بجائے اکثر نئی سمت اختیار کی۔ اس رویے نے ریاستی وسائل، وقت........

© Daily Urdu