menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Cockroach Janta Aur Unki Party

12 0
yesterday

"کاکروچ جنتا" اور ان کی پارٹی

ہندوستان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ایک عجیب نام نے اچانک سیاسی اور سماجی ماحول میں تہلکہ برپا کر دیا۔ "کاکروچ جنتا پارٹی" کے قیام کا اعلان سوشل میڈیا پر اصلاً ایک طنز تھی جو تیزی سے وائرل ہوگئی، دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں فالوورز نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ شروع کرنے والا خود حیران تھا کہ ایسا کیا ہوگیا کہ پل کی پل میں جنگل ہرا ہوگیا تاہم اب یہ حقیقت واضح ہو رہی ہے کہ اس گہرے طنز کی حیران کن پذیرائی کے پیچھے چھپی نوجوانوں کی سماجی بے چینی، اضطراب اور سیاسی نظام سے بڑھتی ہوئی بددلی کا اظہار کارفرما ہے۔

کہانی اس وقت شروع ہوئی جب بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ایک ریمارکس نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ انھوں نے بے روزگار اور مسلسل احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو "کاکروچ" سے تشبیہ دی۔

بعد میں وضاحتیں آئیں، سیاق و سباق بدلنے کی کوشش ہوئی مگر ہندوستانی Gen Z نے اس توہین کو احتجاجی شناخت میں بدل دیا۔ چند نوجوانوں نے طنزاً "کاکروچ جنتا پارٹی" بنا ڈالی۔ انسٹاگرام اکاؤنٹس، AI تصاویر، وائرل ویڈیوز اور مضحکہ خیز منشور چند دنوں میں لاکھوں نوجوانوں کی توجہ حاصل کرنے لگے۔

یہ سب بظاہر ایک وائرل ابال معلوم ہوتا ہے مگر حقیقت میں یہ ہندوستانی نوجوان کے اندر جمع ہونے والی اس بے چینی کا اظہار ہے جسے روایتی سیاست سننے پر آمادہ نہیں۔

مودی دور کے ہندوستان میں انفراسٹرکچر، ڈیجیٹلائزیشن، شاہراہوں، میٹروز اور عالمی تشہیر کے بڑے بیانیے ضرور بنے مگر دوسری طرف نوجوانوں میں بے روزگاری، امتحانی پرچوں کے مسلسل لیک ہونے، مہنگی تعلیم، غیریقینی روزگار اور معاشی........

© Daily Urdu