Syed Zadi Aur Zang Alood Taale
سید زادی اور زنگ آلود تالے
ایک مجہول سا لڑکا، ہمارے گھر آیا کرتا تھا، اس کے ماں باپ مر چکے تھے۔ مجھے اکثر کسی نہ کسی لڑکی کا حوالہ دے کر کہتا کہ میں اس کے ہاں رشتہ لے کر جاؤں۔ پتہ نہیں کیوں مجھے اس سے خاصی بیزاری سی ہوتی۔ اس کی امی اور میری ساس پڑوسن تھیں۔ احمد اس سے ہمدری کا برتاؤ کرتے تھے، اس لیے وہ اکثر ہمارے گھر آجایا کرتا۔ بیزاری کے باوجود میں اس سے کھانا چائے وغیرہ کا پوچھ لیا کرتی وہ کبھی منع نہیں کرتا تھا۔
ایک دن مجھے ایک لڑکی کے بارے میں بتایا کہ اس سے محبت کرتا ہے، مجھ سے کہنے لگا کہ کہ میں اس کی طرف سے لڑکی والوں کے گھر رشتہ لے کر جاؤں۔ کہنے لگا وہ لڑکی بھی اس سے محبت کرتی ہے۔
میں نے اسے سمجھایا کہ تم تعلیم حاصل کرو، کوئی ہنر سیکھو، یا ڈھنگ کی نوکری کرو۔ کوئی اپنی لڑکی........
