menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Saniha Pims: Shifa Ke Ewan Mein Riyasti Zimmedari Ka Imtihan

40 0
29.08.2026

سانحۂ پمز: شفا کے ایوان میں ریاستی ذمہ داری کا امتحان

کبھی کبھی ایک حادثہ محض ایک حادثہ نہیں رہتا، وہ پورے نظامِ زندگی کے چہرے سے نقاب نوچ لیتا ہے۔ اسلام آباد کے پمز کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ بلاک میں پیش آنے والی آتش زدگی بھی ایسا ہی ایک لمحہ ہے۔ تیسری منزل کے نرسری وارڈ سے اٹھنے والے دھوئیں نے صرف ایک کمرے کو نہیں گھیرا، بلکہ اس سوال کو بھی دھوئیں کی طرح ہمارے اجتماعی شعور میں پھیلا دیا کہ جن اداروں کو زندگی کی حفاظت کے لیے قائم کیا گیا ہے، کیا وہ خود زندگی کے لیے محفوظ ہیں؟

وہ ننھی جانیں جنہوں نے ابھی دنیا کو دیکھا بھی نہ تھا، جن کی سانسیں زندگی کے پہلے باب کی عبارت لکھ رہی تھیں، اچانک شعلوں اور دھوئیں کے درمیان بے بسی کی تصویر بن گئیں۔ ایک بچے کی جان بچائی جا سکی، مگر چودہ سے پندرہ نومولود زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے۔ ان بچوں کے لیے موت صرف ایک طبی واقعہ نہیں، ان ماؤں کے لیے یہ پوری کائنات کے اچانک ویران ہو جانے کا نام ہے۔ قرآن انسان کی جان کو ایسی حرمت عطا کرتا ہے کہ ایک بے گناہ جان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے برابر قرار پاتا ہے۔ پھر سوال یہ ہے کہ ان معصوم جانوں کی حفاظت ہماری اجتماعی ترجیحات میں کہاں کھڑی تھی؟

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش زدگی کا آغاز ایئر کنڈیشنر کے شارٹ سرکٹ یا کمپریسر میں خرابی سے ہوا اور آکسیجن........

© Daily Urdu