Bichra Hua Saal 2025, Aik Khamosh Gawah
سال 2025 رخصت ہوگیا۔ بالکل یوں جیسے کسی پرانے مسافر نے خاموشی سے دروازہ کھولا، آخری بار پلٹ کر دیکھا اور بغیر کوئی شور مچائے اندھیرے میں گم ہوگیا۔ اس کی آخری صبح شاید ہمارے لیے بھی عام سی تھی، مگر وقت کی ڈائری میں وہ ایک فیصلہ کن لمحہ تھی۔ گھڑی کی سوئیاں چلتی رہیں، سانسیں آتی جاتی رہیں، مگر ایک پورا سال، اپنی تمام خوشیوں، غموں، امیدوں، دھوکوں، وعدوں اور ٹوٹے خوابوں سمیت، ہم سے جدا ہوگیا۔ ہم میں سے بہت سے لوگ اس لمحے کو صرف ایک کیلنڈر کی تبدیلی سمجھ کر گزر گئے، مگر درحقیقت یہ ہماری زندگی کے ایک باب کا اختتام تھا، جس کا ہر صفحہ ہمارے اعمال، نیتوں اور فیصلوں سے لکھا گیا تھا۔
2025 ہمارے لیے کیسا سال تھا؟ اس سوال کا جواب ہر شخص کے لیے مختلف ہے۔ کسی کے لیے یہ کامیابیوں کا سال تھا، کسی کے لیے محرومیوں کا، کسی نے اس میں اپنے پیارے کھوئے، کسی نے نئے رشتے پائے، کسی نے خواب پورے ہوتے دیکھے اور کسی نے خوابوں کی تدفین کی۔ مگر ایک حقیقت سب کے لیے مشترک رہی: وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ جو لمحے ہم نے سستی، غفلت، ٹال مٹول اور خود........

Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin