Molana Se Ye Tawaqo Nahi Thi
مولانا سے یہ توقع نہیں تھی
مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے متعلق کچھ لکھنا نہیں چاہتا تھا، کیونکہ ان کے بعض کارکنان فوراً آپے سے باہر ہو کر گالم گلوچ شروع کر دیتے ہیں، لیکن پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خاتمے کے لیے جماعتِ اسلامی کے احتجاج پر ان کی تنقید نے لکھنے پر مجبور کر دیا۔ کسی کو جماعتِ اسلامی یا حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کی سیاست اور مؤقف سے اختلاف ہو سکتا ہے، لیکن عوام کے ایک واضح اور بنیادی مسئلے پر ہونے والے احتجاج کو تنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن سے یہ توقع نہیں تھی۔ وہ اگر حمایت نہیں کرسکتے تو خاموش رہتے۔
جماعتِ اسلامی پر اس طرح تنقید کی جا رہی ہے جیسے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ حکومت نہیں، بلکہ جماعتِ........
