Surkh Line Aboor Karte Molana Aur Sawalnama
سرخ لائن عبور کرتے مولانا اور سوالنامہ
مولانا سے پوچھے جانے والے 15 سوالات ایسا مشکل امتحان تو ہے نہیں جیسا ان کے رفقائے کار سمجھتے ہیں اور پیروکار۔ مذہب اور سیاست ساتھ ساتھ ہوں تو ایسے سوالات کا پوچھا جانا غیر معمولی نہیں۔ ویسے بھی مولانا فضل الرحمان جس مرتبہ و مقام پر ہیں انہیں اس کے جواب میں باک نہیں کہ عوام ان سے دینی مسائل میں راہنمائی لیتے اور حلال و حرام کی تمیز سیکھتے ہیں۔ امید پے دامن کو اجلا رکھنے اور طبقہ علما کی حرمت بچانے کے لیے وہ اور انکے برادران سیخ پا ہونے کی بجائے مفصل جواب ہی بہتر جانیں گے۔
ویسے تو ماضی میں ہر سیاست دان احتساب کی چکی سے گزرا سوائے مولانا کے۔ ماضی کی طرح مقتدرہ کو للکارنے تو کبھی زمین گرم کرنے کی ملفوف دھمکیوں سے سیاسی فوائد حاصل کرنے کا تجربہ اس بار شاید الٹ پڑ گیا۔ مولانا کی بذلہ سنجی اور حس ظرافت کے مجھ سمیت سبھی قائل کہ ناپ تول کر بات کرنا ان کا وصف اور سخت سوالات پر طرح دے جانا ان سے بہتر کون جانتا تھا مگر اب کی بار سیاست اور گفتگو کے سبھی آداب بالائے طاق کیوں؟ شہدا بارے مولانا کا بیان نچلی سطح کا تھا اور پھر رہاست پر تھوکنے کی بات نے ان کا سیاسی وقار ختم کرایا۔ طاقت........
