menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Taqatwar Pakistan Aur Sisakta Hua Pakistani

15 0
20.05.2026

طاقتور پاکستان اور سسکتا ہوا پاكستانی

مہنگائی کے اس بے رحم طوفان نے غریب کی بستیوں کو اس طرح اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کہ اب ہر گھر سے صرف سسکیوں اور فاقوں کی سسکتی ہوئی آوازیں سنائی دیتی ہیں پیٹرول کی قیمت میں ہونے والا ہر اضافہ عام آدمی کے دل پر ایک نئے خنجر کی طرح وار کرتا ہے جس نے زندگی کے پہیے کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔

ایک کالم نگار کی حیثیت سے جب میں سفید پوش باپ کے لرزتے ہاتھ اور بھوک سے نڈھال بچے کی مرجھائی ہوئی آنکھیں دیکھتا ہوں تو میرا قلم خون کے آنسو رونے لگتا ہے دل خون کے گھونٹ پی کر رہ جاتا ہے جب یہ تلخ حقیقت سامنے آتی ہے کہ نیپال سری لنکا بنگلہ دیش ویتنام اور فلپائن جیسے ایشیائی ممالک بھی ہماری طرح اپنی ضرورت کا تمام تیل باہر سے ہی امپورٹ کرتے ہیں مگر وہاں کی حکومتوں نے اپنے عوام کو اس طرح بے سہارا اور لاوارث نہیں چھوڑا وہاں قیمتیں اب بھی پاکستان کے مقابلے میں اتنی کم ہیں کہ غریب کا چولہا جل رہا ہے اور سانس کی ڈوری برقرار ہے۔ مگر میرے وطن میں تو غریب کا کچومر ہی نکل گیا ہے اور حاکم وقت سنگدلی کی چادر اوڑھے سوئے ہوئے ہیں۔

تصور کیجئے اس منظر کا جہاں ایک مزدور شام کو خالی ہاتھ گھر لوٹتا ہے اور اس کے معصوم بچے دہلیز پر امید کا دیا جلائے بیٹھے ہوتے ہیں مگر باپ کی جیب میں پیٹرول کی آگ کی وجہ سے........

© Daily Urdu (Blogs)