menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Qalb e Islam Par Khanjar

36 0
07.10.2026

مدینہ منورہ کی مقدس سر زمین کی سمت بڑھتا ہوا ڈرون صرف ایک برقی تنصیب پر حملہ نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کے قلبی احساسات اور روحانی سکون پر براہ راست دشت گردی کا ایک ہولناک تیر تھا۔ طیبہ گرڈ اسٹیشن جیسے حساس اور خدمت خلق کے حامل مرکز کو نشانہ بنا کر حوثی باغیوں نے اپنے اس ناپاک اور خوفناک عزائم کا خونی ثبوت دیا ہے جن کے پس پردہ مشرق وسطی کی طاقت کا توازن بگاڑنے اور بحیرہ احمر کی راہوں میں بارود کی بو پھیلانے کی گہری سازشیں چھپی ہیں۔ حوثی ترجمان کی کھوکھلی تردیدوں اور ظاہری حیلے بہانوں سے اس تلخ حقیقت کو نہیں چھپایا جا سکتا کہ وہ اپنے انجام کی خوفناک اور تباہ کن ہولناکی سے بخوبی واقف ہونے کے باوجود اس آگ میں کیوں کودے۔ دراصل وہ سعودی عرب کی جانب سے ابھرتی ہوئی معاشی اور سیاسی حکمت عملی کے قدم روکنے کے لیے اس قدر پاگل اور باؤلے ہو چکے ہیں کہ اب وہ فوجی مورچوں پر جرات دکھانے کے بجائے شہری خدمات اور مسجد نبوی کے تقدس سے جڑی تنصیبات پر حملہ آور ہو کر پوری دنیا کو یہ خوفناک پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ان کی فرسودہ انتقامی سیاست کے سامنے کسی مقدس سے مقدس مقام کی حرمت باقی نہیں رہی۔ یہ دراصل ایک شکست خوردہ اور مایوس ذہنیت کا اخلاقی دیوالیہ پن ہے جو خطے میں حواس باختگی پھیلا کر خود کو سیاسی زوال کی اتھاہ گہرائیوں سے بچانے کی ناکام اور آخری کوشش کر رہا ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ روضہ رسول........

© Daily Urdu (Blogs)