Zouq, Shoq Aur Tajasus Zindagi Te 3 Chiragh
ذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغ
دنیا میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو زندگی کو حالات کے سپرد کرکے وقت کے دھارے میں بہتے چلے جاتے ہیں اور دوسرے وہ جو وقت کے سینے پر اپنے سوالات ثبت کرتے ہیں پہلے لوگ راستہ ملنے کا انتظار کرتے ہیں۔ دوسرے لوگ راستے نہ ملنے پر اپنے لیے نئی پگڈنڈیاں تراشتے ہیں فرق صرف حالات کا نہیں اندر موجود اس آگ کا ہے جو کسی کو بے چین رکھتی ہے کسی کو خواب دکھاتی ہے اور کسی کو منزل تک پہنچنے کے لیے مسلسل سفر پر آمادہ کرتی ہے۔
ذرا سوچیے! اگر انسان کے اندر تجسس نہ ہوتا تو کیا وہ کبھی سمندر کی گہرائیوں میں اترتا کیا وہ آسمان کی وسعتوں کو ناپنے کی کوشش کرتا؟ کیا وہ پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کرتا ستاروں کی حقیقت جاننے کے لیے دوربین بناتا یا زمین کے سینے میں چھپے راز دریافت کرتا یقیناً نہیں! دنیا کی تمام بڑی دریافتوں ایجادات، علمی انقلابوں اور تہذیبی ترقی کے پیچھے کسی نہ کسی انسان کا ایک سوال ایک خواب اور ایک بے چین دل موجود رہا ہے کوئی مسافر اپنا گھر خاندان اور آسائشیں چھوڑ کر اجنبی راستوں پر نکل پڑتا ہے اسے معلوم نہیں ہوتا کہ اگلی منزل پر کیا ملے گا مگر اس کے اندر کچھ دیکھنے اور........
