menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Shakhsiyat Nahi Asool Bare Hote Hain

27 0
06.08.2026

شخصیت نہیں اصول بڑے ہوتے ہیں

میں یہ تحریر کسی سیاسی مخالف کی حیثیت سے نہیں لکھ رہا، بلکہ ایک ایسے شخص کے طور پر لکھ رہا ہوں جس نے خالد خورشید کی سیاست کی حمایت بھی کی ان کے مثبت اقدامات کو سراہا بھی اور کئی مواقع پر ان کے حق میں آواز بھی اٹھائی لیکن زندگی نے ایک بات بہت واضح کر دی ہے کہ جب انسان اپنی پسندیدہ شخصیت کی غلطی پر بھی خاموش ہو جائے تو وہ انصاف کا نہیں، شخصیت پرستی کا راستہ اختیار کر لیتا ہے ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ یہاں اصولوں سے زیادہ شخصیات کی وفاداری نبھائی جاتی ہے۔

لیڈر اگر اپنا ہو تو ہر فیصلہ درست ہر اقدام قابلِ تعریف اور ہر الزام سازش قرار پاتا ہے، لیکن اگر مخالف ہو تو اس کی ہر خوبی بھی جرم بن جاتی ہے یہی وہ رویہ ہے جس نے ہماری سیاست کو دلیل سے دور اور جذبات کے قریب کر دیا ہے۔ گلگت بلتستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ خالد خورشید کو چیف کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے منصب سے محروم ہونا پڑا اس فیصلے سے اختلاف ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اختلاف اور انکار میں فرق ہوتا ہے اگر کسی فیصلے کو غلط سمجھا جاتا ہے تو اس کا جواب عدالت میں ثبوت، قانون اور دلائل سے دیا جاتا ہے، نہ کہ صرف........

© Daily Urdu (Blogs)