menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Chand Lamhon Ki Mulaqat (1)

26 0
13.08.2026

چند لمحوں کی ملاقات (1)

زندگی کی تیز رفتار گہماگہمی میں کسی کے لیے وقت نکال لینا بھی شاید محبت خلوص اور تعلق کی سب سے خوبصورت علامت ہے۔ ہم بظاہر دن بھر بے شمار لوگوں سے ملتے ہیں کتنے ہی چہروں سے واسطہ پڑتا ہے کتنی ہی باتیں ہوتی ہیں مگر کچھ ملاقاتیں ایسی ہوتی ہیں جو وقت کے چند لمحوں کو بھی یادوں کی ایک پوری دنیا بنا دیتی ہیں ایسی ملاقاتیں مختصر ضرور ہوتی ہیں مگر ان کا اثر دیر تک دل کے اندر ٹھہرا رہتا ہے۔

کبھی کبھی زندگی ہمیں کسی ایسے شخص کے سامنے لا کھڑا کرتی ہے جس سے ملنے کی خواہش مدتوں دل میں پلتی رہی ہو پھر جب وہ لمحہ حقیقت بن کر سامنے آتا ہے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت نے بھی ہمارے ساتھ مذاق کیا ہو۔ ملاقات شروع ہوتی ہے تو گھڑی کی سوئیاں معمول سے کہیں تیز چلنے لگتی ہیں، ابھی تو دل نے چاہا ہوتا ہے کہ بیٹھ کر دل کی ساری باتیں کہی جائیں آنکھوں میں چھپے سارے سوال پڑھے جائیں خاموشیوں کے سارے مفہوم سمجھے جائیں کہ اچانک جدائی کا وقت آ پہنچتا ہے۔ کچھ باتیں زبان تک آ کر رک جاتی ہیں کچھ احساسات آنکھوں میں ٹھہرے رہ جاتے ہیں، کچھ شکوے مسکراہٹ میں چھپ جاتے ہیں اور کچھ........

© Daily Urdu (Blogs)