Adam Bardasht Aur Bikharta Hua Muashra
عدم برداشت اور بکھرتا ہوا معاشرہ
ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ عدم برداشت ہے اس کا حقیقی علاج قانون سے پہلے دلوں کی اصلاح میں ہے۔ ہم ترقی کے دعوے کرتے ہیں عمارتیں بلند ہو رہی ہیں رابطوں کے ذرائع بڑھ رہے ہیں مگر دل ایک دوسرے سے دور ہو رہے ہیں ہر شخص اپنی بات منوانا چاہتا ہے، مگر دوسرے کی بات سننے کا حوصلہ کم ہو چکا ہے چہروں پر مسکراہٹیں ہیں مگر دوسروں کے دکھ کو محسوس کرنے والے دل کم ہیں۔
اختلاف فطری اور زندگی کی خوب صورتی ہے۔ پھول مختلف رنگوں درخت مختلف سمتوں اور انسان مختلف سوچوں سے دنیا کو رونق دیتے ہیں۔ اصل مسئلہ اختلاف کا نہیں بلکہ اختلاف کو برداشت نہ کرنا ہے کسی سے اختلاف کرنا اس کے وجود یا عزت سے انکار نہیں مگر ہم مخالفت کو دشمنی تنقید کو........
