Keekar Bo Kar Gulab Nahi Ugte
کیکر بو کر گلاب نہیں اُگتے
دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار ہونے والی یونیورسٹیوں میں ایک ییل یونیورسٹی میری امریکہ میں پہلی درسگاہ تھی جہاں مجھے ریسرچ کی ابجد کا علم ہوا۔ ہماری ریسرچ لیب میں اس وقت کے لحاظ سے جدید ترین گنی جاتی تھی اور گویا ہر دن آتے جاتے ایک آدھ نئی ریسرچ یا اس کا خیال یونیورسٹی کی غلام گردش میں گویا چلتے پھرتے دکھائی دیتا تھا۔ ادھر خیال آتا اور ادھر بات چیت شروع ہو جاتی تھی۔
ییل جیسی یونیورسٹی میں پیسوں کی بھی کوئی کمی نہیں تھی اور دنیا کے بہترین اور ذہین ترین دماغ بھی موجود تھے۔ فیلو شپ ملنے کے فوراََ بعد سب سے پہلے مجھے سی ٹی اسکین پر دماغی ساخت کی پیمائش کرنے اور ناپنے کا طریقہ سکھایا گیا۔ چونکہ ہم دنیا میں سائنسدانوں کے پہلے گروپ میں سے تھے جنہوں نے یہ ثابت کیا تھا کہ ڈپریشن اور PTSD میں دماغ کی ساخت میں تبدیلی آتی تھی لہذا اب ہم اس سے آگے بڑھ رہے تھے۔ ہم نے اگلی ریسرچ میں جسم میں ایک خاص ہارمون کی سطح کو عام حالات اور پریشانی میں جانچنا شروع کیا اور........
