menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Tail, Taqat Aur Sadarat Ki Hathkariyan

15 1
previous day

دنیا کی جدید تاریخ میں طاقت کی سب سے بے رحم شکل وہ ہوتی ہے جو خاموشی سے اصول بنا دے۔ 1989ء کی ایک رات امریکی طیارے پاناما کے آسمان پر نمودار ہوئے، چند گھنٹوں میں دارالحکومت مفلوج ہوا، ریاستی ڈھانچہ ٹوٹا اور چند دن بعد پاناما کے صدر جنرل مینوئل نوریگا ایک چرچ سے گرفتار ہو کر امریکہ پہنچا دیے گئے۔ اس واقعے نے عالمی سیاست میں ایک نیا باب کھولا اب صرف حکومتیں نہیں بدلی جاتیں، اب سربراہانِ مملکت بھی اٹھا لیے جاتے ہیں۔ اس دن کے بعد اقتدار، خودمختاری اور بین الاقوامی قانون سب نئی تعریفوں میں قید ہو گئے۔

اسی پس منظر میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف امریکی الزامات، انعامات اور گرفتاری کو دیکھا جانا چاہیے کہ کس طرح امریکی فوجی جہاز اور ہیلی کاپٹر وینزویلا آے چند منٹوں میں صدر نکولس مزدوروں اور ان کی اہلیہ کو ان کی صدارتی رہائش گاہ سے گرفتار کرکے امریکہ لے گئے۔ یہ کوئی اچانک ابھرنے والا تنازع نہیں، بلکہ ایک طویل عالمی کھیل کا حصہ ہے، جس کی بساط تیل، سیاست اور طاقت کے گرد بچھائی گئی ہے۔ جب کسی صدر کا نام خبروں میں مجرم کے طور پر آنے لگے تو دراصل پیغام یہ ہوتا ہے کہ اگلا مرحلہ ریاست کے لیے ہوگا، فرد کے لیے نہیں۔

وینزویلا وہ ملک ہے جس کی زمین کے نیچے دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر موجود ہیں، تین سو ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ ذخیرہ، مگر زمین کے اوپر غربت، افراطِ زر اور خالی شیلف ہیں۔ یہ تضاد خود ایک سوال ہے۔ اگر وسائل ہی طاقت ہوتے تو وینزویلا آج........

© Daily Urdu (Blogs)