menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

Afro Asian Institute, Roshan Mustaqbil Ki Zamanat

27 0
10.10.2026

ایفرو ایشین انسٹی ٹیوٹ، روشن مستقبل کی ضمانت

کہتے ہیں کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کے دو بنیادی ستونوں پر ہوتا ہے، اول تعلیم اور دوم صحت، اگر کسی معاشرے میں یہ دونوں شعبے زوال کا شکار ہو جائیں تو وہ قوم عالمی سطح پر اپنا وجود برقرار رکھنے کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتی ہے۔ دورِ حاضر کے پاکستان پر اگر طائرانہ نظر ڈالی جائے تو یہ حقیقت واضح ہو جاتی ہے کہ ہم اس وقت ایک سنگین تعلیمی اور طبی بحران سے گزر رہے ہیں۔ روایتی ڈگریوں کی بھرمار نے جہاں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ کیا ہے، وہاں ہمارے صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے ماہرین کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ ایسے مایوس کن حالات میں، گزشتہ روز مجھے کچھ اہم اور مستند معلومات کے حصول کے لیے لاہور کے ایک ابھرتے ہوئے تعلیمی مرکز، ایفرو ایشین انسٹی ٹیوٹ، حمزہ ٹاون لاہور میں جانے کا اتفاق ہوا۔

یہ انسٹی ٹیوٹ لاہور فیروزپور روڈ پریوحنا آباد کے بالکل سامنے حمزہ ٹاون میں واقع ہے۔ وہاں پہنچ کر جب میری نظر انسٹی ٹیوٹ کی عمارت پر پڑی تو ایسا لگا جیسے ہم دورِ جدید کے کسی بین الاقوامی تعلیمی شاہکار کو اپنے سامنے دیکھ رہے ہوں اور اس کی شاندار و جدید عمارت کو دیکھ کر دل کو یقین ہوگیا کہ یہاں خواب صرف دیکھے نہیں جاتے بلکہ انہیں حقیقت کا روپ دیا جاتا ہے۔ اس شاندار اور زبردست عمارت کے اندر قدم رکھتے ہی وہاں کے بہترین سٹاف اور سب سے بڑھ کر ان کے پیشہ ورانہ اور محبت بھرے رویے نے دل جیت لیا۔ کیمپس کا جدید انفراسٹرکچر، تعلیمی ماحول اور نظم و ضبط اپنی جگہ، لیکن ادارہ ہذا کے چیئرمین ڈاکٹر محمد شعیب رانا کے ساتھ ہونے والی طویل اور تفسیلی ملاقات نے........

© Daily Urdu (Blogs)