Fanoon e Latifa Kya Hai
انسان صرف جسم کا نام نہیں، یہ اپنا ایک اخلاقی وجود بھی دکھتا ہے۔ اس کے احساسات ہیں۔ ان احساسات میں ایک تنوع ہے۔ یہ کبھی ہستا ہے، کبھی روتا ہے، کبھی جوش میں آتا ہے اور کبھی ہوش کا دامن پکڑتا ہے، کبھی ذہنی دباؤ تلے آ کر زندگی کی رنگینیوں سے منہ موڑ لیتا ہے، کبھی اس کے دل پہ گہری چوٹ پڑتی ہے۔ یہ اس کے مختلف احساسات ہیں۔ یہ احساسات جب فنونِ لطیفہ کے قالب میں ڈھلتے ہیں تو انسانی شخصیت نکھر کر سامنے آتی ہے، اس کے بطون کا جوہر نمودار ہوتا ہے۔
بالفاظِ دیگر انسان میں جب کسی احساس کی شدت پیدا ہو جائے، پھر وہ اسے جمالیات کے لبادے میں ملفوف........
