Oxford University Museum (1)
دنیا میں جب بھی بڑے تعلیمی اداروں کی بات ہوگی تو یہ ممکن نہیں کہ اس میں آکسفورڈ یونیورسٹی کا نام نہ لیا جائے۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بنیاد کب رکھی گئی اس کی حتمی تاریخ تو معلوم نہیں لیکن کہا جاتا ہے کہ اس درسگاہ میں غیر رسمی طور پر تعلیم کا آغاز 1096ء میں ہوا لیکن 1167ء میں اس میں باقاعدہ پڑھائی کا آغاز اس وقت ہوا جب برٹش نے اپنے بچوں کو یونیورسٹی آپ پیرس جانے سے روک دیا اور یوں آکسفورڈ تعلیم کا مرکز بن گیا۔
13ویں صدی میں یہ یونیورسٹی تین مختلف کالجز بیلول کالج، یونیورسٹی کالج اور مارٹن کالج پر مشتمل تھی لیکن اب یہ یونیورسٹی 43 سے زائد کالجوں پر مشتمل ہے۔ اس عظیم درسگاہ نے مذہبی، سائنسی، ادبی اور سیاسی ترقی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ ہر طالب علم کی طرح بچپن ہی سے میں نے بھی آکسفورڈ کا نام سن رکھا تھا لیکن یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں ایک دن اسے دیکھ بھی پاؤں گا۔
بہت سے طالب علموں کی طرح میرے ذہن میں بھی آکسفورڈ یونیورسٹی کا ایک تصوراتی خاکہ تھا کہ یونیورسٹی کا ایک ہی بہت بڑا سا کیمپس ہوگا لیکن یہاں آ کر معلوم ہوا کہ یہ یونیورسٹی تو کئی کیمپسز پر مشتمل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انگلینڈ آنے سے پہلے میں یہ سمجھ رہا تھا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی لندن میں ہے لیکن وہ تو لندن پہنچنے پر میرے دوست مظہر کھوکھر نے بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی تو لندن سے تقریباََ 56 میل یا 103 کلومیٹر دور ہے۔
13 اپریل کی صبح میں ماجد اور مظہر کے ساتھ چلگرو گاؤں سے گاڑی کے ذریعے یونیورسٹی دیکھنے نکلا۔ چلگروہ گاؤں آکسفورڈ یونیورسٹی سے تقریباََ 12 کلومیٹر دور تھا۔........





















Toi Staff
Sabine Sterk
Gideon Levy
Mark Travers Ph.d
Waka Ikeda
Tarik Cyril Amar
Grant Arthur Gochin