School Kaisa Hona Chahiye?
سکول کیسا ہونا چاہئے؟
آج سے دس سال پہلے جب ہمیں ماہم کو سکول داخل کروانا تھا، تو میری ترجیح میں دو تین باتیں تھیں۔ ایک کہ سکول گھر سے قریب ہوتاکہ بچی کو آنے جانے میں سہولت ہو۔ کوئٹہ میں اکثر بڑے سکول (اچھے میں جان بوجھ کر نہیں لکھ رہا) شہر کے وسط میں یا ایک کونے میں (جناح ٹاؤن) کی طرف ہیں۔ اس میں دو قباحتیں ہیں، جتنی سکول کی فیس ہوتی ہے، اتنا ہی خرچہ ٹرانسپورٹ کا پڑ جاتا ہے اور کوئٹہ کے بے ہنگم ٹریفک میں بچہ گھر پہنچتے پہنچتے نڈھال ہو جاتا ہے۔
دوسری ترجیح یہ تھی کہ سکول مناسب اسٹینڈرڈ کا ہو۔ اس کی عمارت میں جتنا زیادہ کھلا میدان ہو، اتنا اچھا۔ میں چھوٹے تنگ مکانوں والے سکولوں کو سکول سمجھتا ہی نہیں۔ جہاں سکول کی فِیل ہی نہیں آتی۔ اس لیے میں تو صرف اس........
