Tehran Summit, Mashriq Se Ubharte Suraj Ki Naveed (1)
تہران سمٹ، مشرق سے ابھرتے سورج کی نوید (1)
تہران سمٹ کی عالمی سطح پر گونج میں ہی قدرت نے ان ممالک کو وہ نادر موقع فراہم کر دیا کہ 25 سال بعد جب امریکہ اس خطہ سے رسوائی سمیٹے نکلنے کو تیار، تو طاقت کے توازن کو قائم رکھنے اور گریٹر اسرائیل کے عزائم کو مٹی میں ملانے کے لیے مکہ اکارڈ! کہ جس کی تڑپ دہائیوں سے اور ایران کی اس میں شمولیت اس اتحاد کے معاشی، دفاعی و اسٹریٹیجک ثمرات، کو دو چند کر سکتی ہے۔
نامور تجزیہ نگار و بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے International Parlimentarien Congress سیکریزیٹ کے ہال میں سیکرٹری جنرل محترمہ سنیٹر ستارہ ایاز کی معاونت سے راونڈ ٹیبل مذاکرہ کا اہتمام کیا کہ جس میں سفیر ایران ڈاکٹر امیر مقدمی سمیت دفاعی و خارجہ امور کے ماہرین شریک تھے۔ برادرام سید امجد حسین نقوی کی معیت میں شرکت نے نہ صرف امریکی استبداد اور صیہونی عزائم کی تاریخ بارے آگاہی دی بلکہ بدلتے حالات میں سفارت کاری کے افق پر پاکستان اور استقامت کے افق پر ابھرتے ایران اور مکہ معاہدہ کی اہمیت و افادیت اور اس کی ذمہ داریوں بارے بہت مفید........
