menu_open Columnists
We use cookies to provide some features and experiences in QOSHE

More information  .  Close

  کرپشن تیرے پہریدار، بے شمار بے شمار

18 0
03.01.2026

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نظر سے گذری جو اراضی ریکارڈ سنٹر ملتان کی ایک ویڈیو پر مشتمل تھی۔ بتایا گیا تھا کہ اراضی سنٹر کا انچارج مین گیٹ پر ایک گھنٹے سے کھڑا ڈپٹی کمشنر ملتان کا انتظار کر رہا ہے جو اراضی سنٹر کے دورے پر آ رہے تھے، اس کی وجہ سے اراضی سنٹر کا کام رُکا ہوا ہے اور سائلین جن میں خواتین بھی شامل ہیں، پریشان ہو رہے ہیں۔یعنی ضلع کے صاحب بہادر کا دورہ جو شاید عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے رکھا گیا ہو،اُلٹا تکلیف کا باعث بن گیا۔اسی ویڈیو میں ایک عورت بھی دکھائی گئی جو پچھلے پندرہ دِنوں سے اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹری کے مطابق ولدیت درست کرانے کے لئے آ رہی تھی اور روزانہ اُس کا رکشہ کا کرایہ پانچ چھ سو روپے بن رہا تھا اسے جب کہا گیا ڈی سی صاحب آ رہے ہیں تم اُن سے شکایت کرنا تو اُس نے کانوں کو ہاتھ لگا کر کہا میں ایسی غلطی نہیں کروں گی، کیونکہ ڈی سی تو ایک دو گھنٹے بعد چلے جائیں گے پیچھے یہی لوگ ہوں گے میرا کام مزید بگاڑ دیں گے،پھر اسی ویڈیو میں دکھایا گیا ڈی سی کا قافلہ اراضی ریکارڈ سنٹر متی تل روڈ پہنچا، وہ صاحب بہادر گاڑی سے اُترے تو اُسی اے ڈی ایل آر نے اُن کا پُرتپاک استقبال کیا، جس کے ہوتے خلق خدا اراضی ریکارڈ سنٹر میں پریشان ہو رہی تھی۔ اس کے بعد یہ ویڈیو ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد میری چشم تصور بیدار ہوئی اور میں نے دیکھا ڈپٹی کمشنر اے ڈی ایل آر کی کرسی پر بیٹھے معلومات لے رہے ہیں جو ظاہر ہے انہیں سب اچھا کی رپورٹ ہی دے رہا ہوگا۔ہر سرکاری دفتر کا انچارج اپنے افسروں کو راوی کے چین ہی چین لکھنے کی کہانی سناتا ہے،ویسے بھی کوئی افسر ایک دن پہلے ہی اپنے دورے........

© Daily Pakistan (Urdu)